• ہمارے بارے میں
  • رابطہ
ہفتہ, جنوری 28, 2023
  • Login
Asre Hazir Portal
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
English
No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
No Result
View All Result
Asre Hazir
No Result
View All Result

پولیس کا تشدد ہمارے جذبات کو ختم نہیں کرسکتا‘ بندوق کی گولیاں ختم ہوسکتی ہیں ہمارے سینے ختم نہیں ہوں گے

دیوبند میں منعقدہ جمعیۃ علماء سہارنپور کے دھرنے میں مولانا محمود مدنی کا خطاب

Asrehazir by Asrehazir
دسمبر 24, 2019
in ریاست و ملک
0
558
SHARES
473
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند: 24؍دسمبر (پریس ریلیز) ملک کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی بل ۲۰۱۹ء کی منظوری اور صدر جمہوریہ کی دستخط سے قانون بننے پر پورا ملک ناراضگی کا اظہار کررہا ہے۔ ملک کی تمام ریاستوں میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں‘ جہاں شمالی ہند میں پُر امن احتجاجی مظاہروں کو پولیس تشدد کا نشانہ بنارہی ہے وہیں جنوبی ہند کی مختلف ریاستوں میں پُر امن احتجاجی مظاہرے پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔  جہاں ایک طرف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء نے اس متنازع بل کے خلاف پورے ملک میں انقلابی روح بیدار کردی ہے وہیں دوسری طرف مسلمانان ہند کی سب سے قدیم اور متحرک تنظیم جمعیۃ علماء ہند پورے ملک میں ایک ساتھ بارہ سو سے زائد شہروں میں اپنا پُر امن احتجاج درج کراچکی ہے۔ اسی سلسلے میں جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ شہر دیوبند کی عیدگاہ میں پولیس اور انتظامیہ کی سخت سیکیورٹی کے درمیان غیر متعینہ مدت کیلئے احتجاجی دھرنا اور جیل بھرو تحریک جاری ہے۔ دھرنے کے پہلے روز جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کے 313 کارکنان اپنی گرفتاری دے چکے ہیں جبکہ دوسرے روز بھی 313 لوگوں نے اس سیاہ بل کے خلاف اپنی گرفتاری پیش کی۔ دھرنے میں جمعیۃ علماء ہند کے مرکزی رہنماؤں نے بھی اپنی شرکت درج کرائی ہے۔ اس موقع پر جمعیۃ کے ناظم عمومی مولانا سید محمود اسعد مدنی نے پورے ملک میں مظاہرین پر پولیس کے تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے پر امن احتجاج کو قوم کا آئینی حق قرار دیا۔ مولانا مدنی نے دھرنے میں موجود شرکاء کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء کسی بھی جانب سے کئے جانے والے تشدد کی حمایت نہیں کرتی، لیکن پرامن احتجاج کے خلاف پولیس نے جو رویہ اختیار کیا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دیوبند میں ہونے والے دھرنے کیلئے اگر انتظامیہ کوئی رکاوٹ کھڑی کرتی ہے تو جمعیۃ کے جیالے سہارنپور شہر میں کلکٹریٹ کے سامنے دھرنا دیں گے اور گرفتاری پیش کریں گے۔ مولانا مدنی نے پولیس اور انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمہارے پاس ڈنڈے ہیں تو ہماری پیٹھ بھی حاضر ہے، اگر تمہارے پاس بندوق ہے تو ہمارے سینے بھی حاضر ہیں، ہم تمہیں یقین دلاتے ہیں کہ تمہاری گولیاں ختم ہوجائیں گی لیکن ہمارے سینے ختم نہیں ہوں گے، یہ ظلم و تشدد ہمارے عزم و استقلال میں کمی نہیں لاسکیں گے، ان شاءاللہ! مولانا مدنی نے اعلان کیا کہ ہم ایک دن کے فرق سے روزآنہ 313 افراد کی گرفتاری پیش کریں گے۔
اس سے قبل جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کے صدر مولانا ظہور احمد قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیۃ علماء کے جیالوں نے ان لوگوں سے ٹکر لی جن کی حکومت میں سورج غروب نہیں ہوتا تھا، ہم نے ان کے غرور اور تکبر کو خاک میں ملایا اور ہم آج بھی ملک کو توڑنے والی ہر طرح کی طاقتوں کے خلاف اعلان جنگ کررہے ہیں۔
جمعیۃ ضلع سہارنپور کے جنرل سیکریٹری سید ذہین احمد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لڑائی حکومت کے خلاف ہے، پولیس اور انتظامیہ ہمارے ادارے ہیں، ہماری ان سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔ ہم پولیس انتظامیہ سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ ہماری تحریک میں رکاوٹ نہ بنیں، ضلع میں امن و امان کے قیام کیلئے ہم بھی ان کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔
جمعیۃ علماء ہند کے آرگنائزر مولانا قاری احمد عبداللہ رسول پوری نے سرفروشی پر مبنی نظم پیش کی، دھرنے کی نظامت کررہے جمعیۃ یوتھ کلب ضلع سہارنپور کے کنوینر مولانا محمود الرحمان قاسمی کے انقلابی نعروں نے لوگوں میں جوش بھردیا، اس کے علاوہ جمال الدین انصاری اور سلیم قریشی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر جمعیۃ علماء اترپردیش کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد مدنی، جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کے تمام عہدےد داران کے علاوہ شہر کے معزز افراد موجود رہے.

ADVERTISEMENT
ADVERTISEMENT
Previous Post

ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کے درمیان مرکزی کابینہ نے دی این پی آر کو منظوری

Next Post

شہریت ترمیمی قانون اور ملک کی موجودہ صورت حال

Asrehazir

Asrehazir

Next Post

شہریت ترمیمی قانون اور ملک کی موجودہ صورت حال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

تازہ ترین پوسٹ

  • وسطی غزہ پر اسرائیل کا حملہ،امریکہ نے کی پر امن رہنے کی اپیل جنوری 27, 2023
  • افغانستان میں شدید سردی کے باعث رواں ماہ 160 سے زائد افراد ہلاک جنوری 27, 2023
  • سویڈن میں اسلام مخالف مظاہرے جنوری 23, 2023
  • جو شاخ ِ نازک پہ آشیانہ بنے گا، ناپائیدار ہوگا! ساؤتھ انڈین مسلم پرسنل لابورڈ کے قیام کی کوشش جنوری 21, 2023
  • دورِ حاضرکے چند ایمان سوز فتنے بموقع ایک روزہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس جنوری 21, 2023
  • لندن کی سڑکوں پر مردوں کو پیشاب کرنے سے روکنے کا انوکھا طریقہ جنوری 20, 2023
  • سالار ِصحابہ ،خلیفۂ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ جنوری 19, 2023
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ

Asrehazir. All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • English
  • Old Urdu

Asrehazir. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
×