احوال وطن

بابری مسجد فیصلہ سے مسلمان مایوس نہ ہوں اپنی مسجدوں کو آباد رکھنے کی فکر کریں: مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی: 9؍نومبر (پریس ریلیز) بابری مسجد حق ملکیت مقدمہ میں آج سپریم کورٹ کے ذریعہ دیے گئے فیصلہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمعیة علماءہند مولانا سید ارشد مدنی نے سب سے پہلے ہندوستان کے مسلمان اور برادران وطن سے یہ اپیل کی ہے کہ اس فیصلے کو ہار اور جیت کے نظریے سے نہ دیکھیں اور ملک میں امن وامان اوربھائی چارہ کے ماحول کو باقی رکھیں۔ مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ ہماری توقعات کے مطابق نہیں ہے لیکن سپریم کورٹ اقتدار اعلیٰ ہے۔ انہوں نے یہ اپیل بھی کی کہ مسلمان مایوسی کا شکار نہ ہوں ، اللہ پر بھروسہ کریں اوراپنی مسجدوں کو آبادرکھیں۔ انہوں نے آگے کہا کہ ملک کے آئین میں ہمیں جو اختیارات دیے ہیں ان کا استعمال کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند نے قانونی طور پر آخری حدتک انصاف کی لڑائی لڑی ہے۔ اس کے لئے ملک کے ممتاز وکلاءکی خدمات حاصل کی گئیں، ثبوت وشواہد اکٹھا کئے گئے اور قدیم دستاویزات کے تراجم کرواکر عدالت میں پیش کئے گئے یعنی اپنے دعوے کو مضبوط کرنے کے لئے ہم جو کچھ کرسکتے تھے وہ کیا اور ہم اسی بنیاد پرپُر امید تھے کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا مگر ایسا نہ ہوسکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×