احوال وطن

بابری مسجد مقدمہ کا فیصلہ کب آئے گا؟

روزانہ شوشل میڈیا پر پیغامات آتے ہیں کہ کل بابر ی مسجد کا فیصلہ آنے کی امید ہے لیکن یہ ”کل“کب آئے گا سوا ئے اس معاملے کی سماعت کرنے والی پانچ رکنی آئینی بینچ کے کسی کو بھی نہیں معلوم۔
سپریم کورٹ کے طریقہ کار کے مطابق ہر جمعہ کی شام اگلے ہفتہ پیر سے لیکرجمعہ تک سنوائی کے لیئے پیش ہونے والے معاملات کی فہرست جاری کی جاتی ہے اور ہر روز شام میں اضافی فہرست جاری کی جاتی ہے جسے سپلیمنٹری لسٹ کہتے ہیں۔ اضافی لسٹ میں وہ معاملات ہوتے ہیں جن پر سنوائی جلد کرنے کی ضرورت ہوتی ہے یا فیصلہ دینے کے لیئے اضافی لسٹ میں معاملہ آتاہے۔بابری مسجد کا معاملہ ابھی تک نا تو ہفتہ واری لسٹ میں آیاہے اور نہ ہی اضافی لسٹ میں آیا ہے لہذا افواہیوں پر دھیان دینے کی ضرورت نہیں ہے۔بغیر لسٹ میں آئے کوئی بھی معاملہ سماعت یا فیصلہ کے لیئے پیش نہیں ہوسکتا لہذا جب بھی عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی ایک دن قبل فریقین کے وکلاء کو بذریعہ نوٹس /موبائل پیغام آگاہ کیا جاتا ہے۔البتہ یہ ضرورر ہے کہ 18 نومبر تک فیصلہ آجائے گا کیونکہ موجودہ چیف جسٹس کی میعاد تب تک ہی ہے اور اگر موجودہ چیف جسٹس فیصلہ دیئے بغیر ریٹائرڈ ہوگئے تو معاملے کی سماعت پھر سے ہوگی، فریقین کو دوبارہ بحث کرنا پڑیگی لیکن بابری مسجد معاملے میں ایسے ہونیکے امکانات بہت کم ہیں کہ وہ موجود چیف جسٹس رنجن گگوئی فیصلہ دیئے بغیر سبکدوش ہوجائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×