احوال وطن

جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام این آر سی شعور بیداری پروگرام کا کامیاب انعقاد

نظام آباد: 4؍نومبر (عبدالقیوم شاکر القاسمی) ہمیں ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہر دور میں مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا پن کیا گیا ہے اور آج بھی حکومت وقت کی نیت صاف نظر نہیں آتی ہے مسلمانوں کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہیں اپنے تمام ضروری دستاویزات درست کرکے محفوظ رکھیں .جمعیۃ علماء ہر موڑ پر ان شاءاللہ مسلمانوں کی راہبری کرتے رہے گی اور اس سلسلہ میں بھی جمعیۃ بھر پور طریقہ پر پورے اضلاع تلنگانہ وآندھرا میں شعور بیداری پروگرام منعقد کررہی ہے تاکہ مسلمان بیدار رہیں اور اپنی تیاری مکمل کریں اس موقع پر مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے خطاب کرتے ہوے فرمایا کہ مسلمانوں کو ہر دور میں ڈرایا گیا ہے لیکن جو سچا مسلمان بن جاے اور اللہ کی ذات پر یقین وتوکل کو برقرار رکھے تو دنیاکی کوئ طاقت مسلمان کو ختم نہیں کر سکتی فرمایا کہ تقدیر الہی سے جو ہونا طے ہے وہ تو ہوکر رہے گا اور ہمیں اس کا پورا یقین کامل بھی ہے لیکن اسباب اور تدبیر کے طور پر اس دنیا میں ہمیں قانون کی پاسداری کرنا اور اس کے مطلوبہ کاغذات وتمام دستاویزات کو تیار کرنا بھی ضروری ہے اس لےء این آر سی خواہ ہماری ریاست میں آے یا نہ آے ہم کو بہرحال قانونی طورپر اپنی شناخت کاتحفظ اور ملت اسلامیہ کی حفاظت کرنی لازمی ہے ….اس موقع پر مولانا مفتی عبدالمہیمن اظہر قاسمی نائب صدر صفا بیت المال انڈیا نے پروجیکٹر کے ذریعہ مسلمانوں تعلیمی ومعاشی پسماندگی اور سطح غربت کے حوالہ سے بات کرتے ہوے کہا کہ علم کی کمی کی وجہ سے عموما ہمارے دستاویزات ناقص اور نامکمل رہتے ہیں اس لےء معلومات اور جانکاری رکھنا بہت ضروری ہے این آر سی کے تعلق سے مکمل تفصیلات پیش کی مولانا سید ولی اللہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد نے اکابر علماء کرام وبزرگان دین کے واقعات کو سنایااور فرمایاکہ اس دنیا میں سب سے بہتروہی ہے جو نفع پہونچانے والا ہوں .خیر الناس من ینفع الناس کے تحت ہمیں لوگوں کے لےء نافع بننا چاہیے جمعیۃ علماء اسی جذبہ خدمت کے پیش نظر پورے ملک میں اپنی خدمات انجام دیتی آرہی ہے اس موقع پر آرمور پرکٹ بودہن ایڑپلی بانسواڑہ بچکندہ پٹلم کاماریڈی کوٹگیر کنداکرتی ساٹا پور نوی پیٹ نندی پیٹ ویلپور بھیمگل بالکنڈہ پوچم پاڈ ودیگر منڈلوں سے جمعیۃ علماء کے صدور واراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس کے علاوہ مولانا مفتی رفیق ذاکر قاسمی مولانا مفتی امین الدین مولانا کبیر الدین مظاہری مولانا خضر احمد خان قاسمی مولانامرزا ہاشم بیگ مولانا مفتی عبدالمبین قاسمی مولانا عبدالرقیب قاسمی مولانا سید سمیع اللہ مولانا صابر مفتاحی مولانا حافظ افسر مظہری مولانارضوان قاسمی مولانا محبوب قاسمی مولنا ربانی قاسمی مولانا محمود حسامی مولانا انصار بیگ قاسمی مولانا مفتی شفیع قاسمی مولانامحمد احمد حسامی حافظ عبدالرشید حافظ عمران حافظ تراب الدین حافظ مظہر. معززین شہر جناب الماس خان صدر مسلم متحدہ محاذ جناب نصیر الدین موظف لکچرار جناب وسیم احمد خان کے علاوہ مقامی وغیر مقامی علماء کرام نے استفادہ کیا مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری نے پروگرام کی کارروائی چلائی اور تمام ہی مہمانوں وشرکاء کا شکریہ ادا کیا …….جاری کردہ .شعبہ نشر واشاعت جمعیۃ علماء نظام آباد9505057866.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×