احوال وطن

جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے زیر اہتمام منعقدہ "سیرت النبی کوئز مقابلہ”میں 800 طلباء نے لیا داخلہ

تانڈور: 2؍نومبر (عصر حاضر) مولانا عبدالرحمن اطہر کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے زیر اہتمام 10 نومبر بروز اتوار منعقد ہونے والے "سیرت النبیﷺ کوئز مقابلہ”میں اندرون ایک ہفتہ 800 طلباء نے داخلہ لیا جس میں اسکولس، کالجس کے طلباء کے ساتھ ساتھ بڑی عمر کی خواتین کی بھی معتد بہ تعداد ہے تا دم تحریر 60غیر مسلم طلباء نے بھی اپنی غیر معمولی دلچسپی دکھاتے ہوئے اس مقابلہ میں داخلہ لیا ہے جو بجائے خود خوشی و مسرت کی بات ہے جن کے لئے خصوصی انعامات رکھے گئیں ہیں۔ داخلوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے خواہشمند حضرات سے گزارش ہیکہ جلداز جلد داخلے کی کاروائی مکمل کرلیں۔ سیرت النبی کوئز مقابلہ میں طلباء کا رجحان و دلچسپی دیکھتے ہوئے اس بات کا امکان ہیکہ طلباء،مرد و خواتین کی بڑی تعداد اس میں حصہ لے گی انشاء اللہ تعالی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×