احوال وطن

جمعیۃ علماء ظہیرآباد کے زیر اہتمام این آر سی وغیرہ سے آگاہی کے لیے اہم تربیتی ورکشاپ

ظہیرآباد: یکم نومبر (پریس ریلیز) مولانا عبدالصبور قاسمی کے بموجب جمعیۃ علماء ظہیرآباد کے زیر اہتمام ایک اہم تربیتی ورکشاپ بعنوان عوامی بیداری مہم برائے شناختی کارڈ و دیگر دستاویزات منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں این آر سی وغیرہ سے متعلق تفصیلی طور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدرات پاسبانِ ملت حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا بتاریخ 3؍نومبر بروزِ اتوار دوپہر 1؍بجے تا نمازِ عصر بمقام ایم ایس اسکول این ٹی آر چوک ڈرائیور کالونی ظہیرآباد منعقد ہوگا۔ جس میں جناب عرفان صاحب پروجیکٹ منیجر ITMNLبذریعہ پروجیکٹر تفصیلی طور پر این آر سی وغیرہ سے متعلق تربیت دیں گے۔ اس موقع پر مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال انڈیا کا خصوصی خطاب بھی ہوگا۔ مولانا مدثر القاسمی‘ مولانا عبد المجیب قاسمی ودیگر اراکینِ جمعیۃ نے تمام احباب سے شرکت کی گزارش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×