احوال وطن

این آر سی سے متعلق عوام افواہوں پر دھیان نہ دیں اپنے دستاویزات کو درست کرنے کی فکر کریں

نظام آباد: یکم؍نومبر (پریس ریلیز)  مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نظام آباد کے بموجب ملک کے موجودہ حالات میں مسلمان nrc سے متعلق ایک قسم کے خوف وہراس کا شکار اور معلومات کے فقدان کی وجہ سے الگ الگ افواہوں سے خوفزدہ ہورہے ہیں اس لیے جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد نے بتاریخ 3/نومبر 2019 بروز اتوار بوقت صبح 10/بجے تا دوپہر ایک بجے بمقام نظام پیالیس فنکشن ہال بودہن روڈ پر ایک تعارفی پروگرام منعقد کررہی ہے جس کی صدارت پاسبان ملت الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا فرمائیںنگے جبکہ بذریعہ پروجیکٹر این آر سی سے متعلق معلومات جناب مفتی عبد المہیمن اظہر قاسمی پیش کریں گے مولانا سید ولی اللہ قاسمی وجمیع اراکین نے تمام ہی مسلمانوں اور بطور خاص تعلیم یافتہ نوجوانوں سے شرکت کی اپیل کی ہے ان شاء اللہ اس سلسلہ میں مستقل رہبری کے لیے مضبوط لائحہ عمل تیار کرکے عوام الناس کو مطلع کیا جاے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×