نورانی مسجد پٹھان واڑی میں حالات حاضرہ اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان پر اجلاس
ممبئی: 29 اکتوبر (پریس ریلیز) مولانا محمد راشد قاسمی پالنپوری نائب صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون کی اطلاع کے بموجب بتاریخ 30 اکتوبر بوقت بعد نماز مغرب بمقام نورانی مسجد پٹھان واڑی ملاڈ ایسٹ ممبئی میں ,,حالات حاضرہ اور ہماری ذمہ داریاں،، کے عنوان پر ایک اہم اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔ جس کی صدارت حضرت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر فرمائیں گے اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے ملک کے ممتاز عالم دین سینکڑوں کتابوں کے مصنف،ندائے شاہی کے مدیر، نواسہ شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی سید محمد سلمان منصور پوری صاحب مدظلہ العالی استاذ حدیث جامعہ قاسمیہ شاہی مراد آباد یوپی،وجنرل سکریٹری آل انڈیا دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند شرکت فرماکر قیمتی خطاب فرمائیں گے۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی کے جملہ عہدیداران واراکین بشمول قاری محمد ایوب صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر و دیگر شریک رہیں گے۔ عامۃ المسلمین سے گذارش کی مع دوست و احباب زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر مفتی کے بیان سے مستفیض ہوں۔ مزید تفصیلات کے لئے اس نمبر9820733443 پر رابطہ کریں۔ پروگرام وقت مقررہ پر شروع ہوجائے گا اس لئے تمام احباب سے اپیل ہے کہ مغرب کی نماز نورانی مسجد میں ادا کرنے کی کوشش کریں تاکہ شروع سے آخر تک استفادہ کا موقع مل سکے۔