احوال وطن

جمعیۃ علماء وقارآباد کے تحت مرکزی جلسہ سیرت محسن انسانیتﷺ

تانڈور: 28؍اکٹوبر (پریس ریلیز) مولانا عبد الرحمن اطہر قاسمی کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی ہنگامی میٹنگ کل بعد نماز عشاء زیر صدارت مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی دفتر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد پر منعقد ہوئی حافظ محمد مستقیم صاحب کی قرات کلام مجید سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا اس اجلاس میں *جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد* کی جانب سے 10 نومبر بروز اتوار بمقام صمد فنکشن پیالس تانڈور بڑے پیمانہ پر منعقد ہونے”سیرت کوئز مقابلہ”کے داخلوں اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کے بعدضروری امور طئے کئے گئے اور ڈاکٹر حافظ محمد عبدالسلام صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کو ناظم امتحان مقرر کیا گیا بعد ازاں دیہی علاقوں میں جلسہائے سیرت محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کے انعقاد اور ان کے مقررین و نگران حضرات طئے پائے واضح رہیکہ ضلع وقارآباد کے تعلقہ تانڈور میں 22جلسہائے سیرت کا انعقاد ہوگا اورتعلقہ کوڑنگل میں 21 جبکہ تعلقہ پرگی میں 5 جلسہائے سیرت طئے پائے ہیں اور مزیدکی کوششیں جاری ہیں۔
یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ ضلع وقارآباد کا مرکزی جلسہ سیرت محسن انسانیت پہلے 22نومبر بروز اتوار طئے پایا تھا لیکن چند ناگزیر حالات اور بلدی انتخابات کے مدنظر اس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی اور اب یہ جلسہ 15نومبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام نیشنل گارڈن فنکشن ہال منعقد ہوگا جس میں حضرت *مفتی محمد اسجد صاحب قاسمی* شیخ الحدیث جامعہ امدادیہ مرادآباد یوپی حضرت حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا،حضرت مفتی عبدالمغنی صاحب مظاہری صدر سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباداور حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب جنرل سیکریٹری دینی تعلیمی بورڈ تلنگانہ وآندھرا ودیگر معزز علماء  شرکت فرمائیں گے۔
ہم شکر گزار ہیں حضرت الاستاذ مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب (جنرل سیکریٹری دینی تعلیمی بورڈ تلنگانہ وآندھرا) کے کہ جن کا جلسہ کی تاریخ کی تبدیلی کے باوجود مہمان خصوصی کا وقت لینے میں بڑا تعاون رہا فجزاہم اللہ تعالی۔ نیز اس اجلاس میں تمام جلسوں کے انعقاد کے لئے مالیہ کی فراہمی اور انتظامی امور کی تقسیم عمل میں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×