احوال وطن

جمعیۃ علماء کریم نگر کے زیر اہتمام علماء‘ حفاظ اور دانشورانِ ملت کا ایک اہم مشاورتی اجلاس

کریم نگر: 23؍اکٹوبر (عصر حاضر) جمعیۃ علماءکریم نگر کے زیر اہتمام ایک اہم مشاورتی و تربیتی اجلاس برائے علماء وحفاظ اور دانشوران ملت ان شاءاللہ بتاریخ 24؍اکتوبر بروز جمعرات بعد عشاء مدرسہ اشرف العلوم کریم نگر میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں ووٹر آئی ڈی ، NRC  وغیرہ کے سلسلے میں پھیلی ہوئی غلط فہیموں کو دور کرنے اور صحیح طور پر رہنمائی کے لیے تدابیر پر غور و خوص کیا جائے گا نیز مہمانِ خصوصی مفتی عبد المہیمن اظہر القاسمی صاحب نائب صدر صفا بیت المال انڈیا تفصیلی خطاب فرمائیں گے اور پروجیکٹر کے ذریعہ اہم نکات سمجھائیں گے۔ آپ تمام ہی حضرات سے موضوع اور وقت کی اہمیت کومدِنظر رکھتے ہوئے شرکت کی گزارش ہے۔

نوٹ: تمام شرکاء کے لیے طعام کا نظم رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×