احوال وطن

جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کے زیر اہتمام جلسہ پیامِ سیرت مصطفی ﷺ

کاماریڈی: 2؍ڈسمبر (پریس ریلیز) مفتی خواجہ شریف مظاہری کی اطلاع کے بموجب مؤرخہ 10؍ربیع الثانی 1441ھ مطابق 7؍دسمبر 2019ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام مسجد نور مدرسہ مصباح الہدیٰ اندرا نگر کالونی کاماریڈی بصدارت عمید العلماء حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین صاحب رحمانی و قاسمی دامت برکاتہم العالیہ (صدر جمعیۃ علماء ہند تلنگانہ و آندھرا ) منعقد ہوگا، مہمان خصوصی کی حیثیت سے طوطی کرناٹک مقرر شیریں بیاں حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی والا جاہی دامت برکاتہم (بنگلور) و مجاہدملت حضرت مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی دامت برکاتہم (صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) شرکت و خطاب فرمائیں گے؛ نیز ان کے علاوہ محترم مولانا مفتی عمران خان صاحب قاسمی (سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی) محترم مولانامفتی محمدریحان صاحب قاسمی (مدرسہ مصباح الہدیٰ کاماریڈی) محترم مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند تلنگانہ و آندھرا ) کےخطابات ہوں گے۔ اس کے علاوہ مدعوئینِ خصوصی کی حیثیت سے ضلع کے مؤقر علماء کرام جلسہ گاہ کو رونق بخشیں گے۔ جمیع ذمہ داران و اراکینِ جمعیۃ علماء کاماریڈی نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست کی ہے۔  مزید تفصیلات کےلیے ان نمبرات پر ربط کریں: 9000786993—9951112837, 9160302080

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×