احوال وطن

جمعیۃ علماء ہند کی مجلس منتظمہ کا اجلاس ملتوی

نئی دہلی 10/اکتوبر (عصر حاضر) جمعیۃ علماء ہندکی مجلس منتظمہ کا آئندہ 20-19/اکتوبر کو دیوبند میں یہ اجلاس منعقد ہونے والا تھا جس فی الحال مؤخر کردیا گیا ہے کیونکہ انتظامیہ نے ہر ممکن کوشش کے باوجود اجلاس منعقدکرنے کی اجازت نہیں دی کہا گیا کہ چونکہ ضلع کے ایک اسمبلی حلقہ میں ضمنی الیکشن ہورہا ہے اور  پورے ضلع میں انتخابی ضابطہ اخلاق اور دفعہ 144نافذ ہے جس کی وجہ سے اس طرح کا کوئی اجلاس ابھی منعقد نہیں ہوسکتا، ان حالات میں اجلاس کو دہلی میں منعقدکرنے کا فیصلہ ہوا اور جگہ کے لئے رام لیلامیدان کا انتخاب ہوا اور اس کے ذمہ داران سے بات چیت بھی کی گئی لیکن یہ تاثر ملا کہ چونکہ منتظمہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں ملک کی موجودہ صورت حال،بابری مسجد تنازعہ اور ہجومی تشددجیسے اہم امور شامل ہیں اس لئے اجلاس کرنے کی اجازت نہیں مل سکتی،واضح ہوکہ اس اہم اجلاس کی تیاریاں بڑے پیمانہ پر جاری تھی اور اس میں ملک بھرسے ارکان مرکزیہ ودیگر لوگ شرکت کرنے والے تھے یہاں تک کے ان تمام لوگوں نے اپنے ٹکٹ بھی بک کروالئے تھے،واضح ہوکہ ضلع کے ایک اسمبلی حلقہ میں الیکشن ہورہا ہے مگر جس طرح اس کا حوالہ دیکر اور انتخابی ضابطہ کی دہائی دیکر اجلاس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اس کو لیکر عوام کے ذہنوں میں کئی سوال اٹھ رہے ہیں اور لوگوں میں سخت مایوسی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×