احوال وطن

طاقت کے بل پر کشمیر کا معاملہ حل نہیں ہو سکتا

دیوبند، 29؍ ستمبر (سمیر چودھری) مدرسہ محمودیہ سروٹ میں جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر کی مجلس منتظمہ کا اجلاس میں کئی اہم تجاویز کو پاس کیا گیا ۔ مہمان خصوصی مولانا سید اشہد رشیدی صدر جمعیۃعلماء اتر پردیش نے اصلاح معاشرہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارہ معاشرہ تباہی و بربادی کے دہانے پر کھڑا ہے معاشرے کے اندر جو بگاڑ پیدا ہوا ہے اس ختم کرنا تما م مسلمانوں کے ذمہ ہے۔مولانا موصوف نے کشمیر معاملے پرکہا کہ کشمیر ہمارے ملک کا حصہ ہے تو کشمیری بھی ہمارے ہیں انکا درد ہمارا درد ہونا چاہئے ۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے بل پر کشمیر معاملے کا حل نہیں ہوسکتا بلکہ بات چیت سے معاملے کوحل کیا جا سکتا ہے۔ مولانا نے جمعیۃ کے کارکنان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر امن و امان کو عام کرنے کی کوشش کریں اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے پیار و محبت کو عام کریں۔مولانا حبیب اللہ مدنی و صوبائی نائب صدر مولانا نذر محمد قاسمی نے جمعیۃ علماء کی تاریخ کو بیان کیا۔ جمعیۃ علماء صوبائی سیکریٹری حاجی شاہد تیاگی نے کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم بھی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس لئے تمام مدارس اپنے نصاب میں عصری علوم کو بھی شامل کریں۔ضلع صدر مولانا قاسم القاسمی نے خطبہء صدارت میں کہا کہ اس وقت ملک کے حالات بڑے نازک ہیں، مہنگائی آسمان چھورہی ہے اور سماج میں برائی پھیل رہی ہے جسکو روکنا بیحد ضروری ہے ۔مولانا شاہنواز نے نشہ مخالف مہم چلائے جانے ،مولانا اخلاص نے ووٹر بیداری مہم چلائے جانے ،مولانا مظفراللہ نے اصلاح معاشرہ قائم کرنے ،مولانا ایوب نے مدارس میں عصری کو رائج کرنے ،مولانا سید سعد نے ہجومی تشدد کے خلاف تجویز پیش کی جسکو ہائوس نے اتفاق رائے سے منظور کیا۔ نظامت کے فرائض مولانا مکرم قاسمی نے انجام دئے ۔اس موقع پرمولاناطاہر قاسمی،مولانا عمران،قاری سلیم مہربان قاسمی،مفتی عبدالقادر،محمدآصف قریشی،توحید تیاگی،حافظ شیردین،مولانا عبداللہ،حاجی یوسف،عقیل احمد،حافظ تحسین،قاری جعفر صادق،مولانا رضوان،حکیم امید،قاری اسرار،راشد منصوری،اسرار قریشی،مولانا وکیل ،ڈاکٹر شمیم الحسن،مولانا احمد ،مفتی زاہد،مولانا محمد اخلاص ،مولانا بدراختر،مولانا مدثر،حاجی عزیزالرحمن وغیرہ موجود رہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×