احوال وطن

حکومت نے بی یو ایم ایس یونانی،بی اے ایم ایس آیورویدک ڈاکٹرس کوCHOپوسٹ میں شامل کیا،

ممبئی 19ستمبر (پریس ریلیز) بی یو ایم ایس یونانی اور بی اے ایم ایس آیورویدک کے ذریعہ پڑھائی مکمل کرکے طبی خدمات انجام دینے والے مسلم ڈاکٹروں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیئے جانے والے مرکزی و مہاراشٹر حکومت کے فیصلہ کے خلاف ڈاکٹر خورشید عالم سابق رکن ایم سی آئی ایم کی قیادت میں یونانی ایکشن کمیٹی نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشدمدنی) کے توسط سے ممبئی ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی تھی جوآج بھی زیر سماعت ہے لیکن اسی درمیان حکومت نے کورٹ میں ہزیمت سے بچنے کے لئےCHOمیں یونانی بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کو بی اے ایم ایس ڈاکٹروں کے برابر اس پوسٹ میں شامل کیا ہے۔
واضح ہو کہ جولائی مہینہ میں 5716اسامیوں کے بھرتی کا اعلان آیا تھا۔حکومت نے ویب سائٹ پردوسرا اعلان ظاہر کیا کہ بی یو ایم ایس اور بی اے ایم ایس ڈاکٹروں کی بھیCHOپوسٹ میں بھرتی کی جائے گی اور ان سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
ویب سائٹ پر شائع کیئے گئے اعلان کے تناظر میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے جنرل سیکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے بی یو ایم ایس یونانی اور بی اے ایم ایس آیورویدک ڈاکٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد کاغذی کارروائی مکمل کریں اور حکومت کی جانب سے دی گئی سہولت سے استفادہ کریں۔فارم بھرنے کی آخری تاریخ14/اکتوبر 2019ہے۔
واضح ہو کہ حکومت نے 17/ ستمبر 2019کوCHOکی پوسٹ کے لئے اعلانیہ جاری کیا ہے جس میں یونانی بی یو ایم ایس اور آیورویدک بی اے ایم ایس ڈاکٹروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ لہذا کمیونیٹی کے بی یو ایم ایس اور بی اے ایم ایس ڈاکٹروں کو بہ عجلت مظاہرہ کرتے ہو ئے بڑے پیمانے پر اس سنہرے موقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ یونانی ڈاکٹروں کے لیئے ہائی کورٹ میں قانونی لڑائی جاری ہے (سول رٹ پٹیشن 7778/2018 ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے)لیکن اب جبکہ حکومت نے از خود بی یو ایم ایس اور بی اے ایم ایس ڈاکٹروں کے تعلق سے عبوری فیصلہ کیا ہے، ہمارے یونانی اور آیورویدک ڈاکٹروں کو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ سرکاری ویب سائٹ کے مطابق کمیونیٹی ہیلتھ آفیسر کے لیئے حکومت نے ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کل 23 / اضلاع میں سے 21اضلاع(رائیگڈھ،پالگھر،دھولیہ،نندوربار،شولاپور،کولہاپور،سندھودرگ،رتناگیری،بیڑ،اورنگ آباد،جالنہ،پربھنی
آکولہ،امراوتی،بلڈانہ،ایوت محل،ناگپور،وردھا،بھنڈارہ اور گوندیا) میں 3 ہزار 5 سو90 / خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لیئے عریضہ طلب کیئے ہیں،جبکہ ابھی 2اضلاع چندرپور اور گڈچرولی کے لئے نشستوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے،امید ہیکہ اس کا بھی اعلان بہت جلد آ جائے گا۔ ویب سائٹ پر دی گئی تفصیل کے مطابق 14/اکتوبر کی شام ساڑھے 5بجے  تک کاغذی کارروائی مکمل کرنی ہے۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی نے ریاست کی ضلعی ومقامی یونٹوں کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے مقامات پر یونانی بی یو ایم ایس اور آیورویدک بی اے ایم ایس ڈاکٹروں سے ملاقات کر کے اس جانب توجہ دلائیں،اور وقت مقررہ کے اندر ہی کاغذی کارروائی مکمل کرلیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×