احوال وطن

جمعیۃ یوتھ کلب کے رضاکار دہلی ائیرپورٹ پرحجاج کرام کی خدمت میں شب و روز مصروف

نئی دہلی۔24/ اگست (عصر حاضر) جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ یوتھ کلب کے تربیت یافتہ رضاکار بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈ کی نگرانی میں دہلی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر واپس آرہے حاجیوں کی شب وروز خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔گزشتہ 17/ اگست سے ہردو شفٹوں میں 22 نوجوان مقرر کیے گئے ہیں جو فلائٹ سے اترتے ہی بالخصوص کمزور اور معمر حجاج کا سامان اٹھاتے ہیں اور ان کے رشتہ داروں کے انتظار گاہ تک لے جاتے ہیں، ساتھ ہی ان کی دیگر ضرورتوں اور کاررائیوں کی تکمیل میں بھی ہاتھ بٹاتے ہیں۔ خدمت کے جذبے سے لبریز یہ نوجوان رات ہو یا دن بلا کسی تھکاوٹ کام کرتے ہیں۔ گزشتہ 22/اگست کو مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند اور کرناٹک کے معروف عالم دین مولانا شبیر ندوی نے ائیرپورٹ جا کر ان رضاکاروں سے ملاقات کی اور ان کی خدمت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان بچوں کے نگراں ماسٹر ہدایت اللہ صدیقی نے ان کے جذبہ کی ستائش کی۔

واضح ہو کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی جمعیۃ یوتھ کلب کے رضاکار حج ہاؤوس دہلی پر حج پر جارہے لوگوں کی خدمت پر مامور تھے، جہاں ان کی چہار سو ستائش ہوئی۔ماسٹر ہدایت اللہ صدیقی نے بتایا کہ یہ رضاگار سہارن پور، ہاپور، شاملی، مظفرنگر اور باغپت جمعیۃ یوتھ کلب سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے سا تھ ان کے نگراں مولانا واصف، مولانا رفاقت،ارشد بھائی اور اورنگ زیب وغیرہ بھی سرگرم ہیں، یہ ٹیم 30/اگست تک ائیرپورٹ پر تعینات رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×