احوال وطن

جمعیۃ علماء کریم گریم نگر کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ معلوماتی و مسابقتی امتحانات

کریم نگر: 21؍اکتوبر (عصرحاضر) حافظ محمد اسماعیل راشد سیکرٹری جمعیۃ علماء کریم نگر کے اطلاع بموجب جمعیۃ علماء کریم نگر کے زیر اہتمام گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی اسکول وکالج کے طلبہ وطالبات کے درمیان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم معلوماتی ومسابقتی امتحانات ان شاءاللہ حسب اعلان 22/اکتوبر 2022ء مطابق 25/ربیع الاول1444ھ،بروز ہفتہ بوقت صبح 9:30 تا 12:30 منعقد ہوں گے، مقام امتحان NN Garden اور IBA Garden کا اعلان کیا گیا تھا… لیکن بعض وجوہات کی بنا پر NN Garden کے بجائے Royal Garden رضوی چمن میں رکھا گیا ہے. البتہ IBA Garden والا مقام بدستور وہی رہیگا. صدر جمعیۃ مفتی محمد یونس القاسمی صاحب اور نائب صدر مفتی غیاث محی الدین صاحب اور جمیع اراکین جمعیۃ نے تمام شرکاء امتحان سے اپیل کی ہے کہ اعلان کئے گئے مقامات پر بر وقت پہونچ جائیں-مزید تفصیلات کے لئے یہ نمبر 9885493702 پر رابطہ کر سکتے ہیں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×