احوال وطن

سرزمین ہند تمام مذاہب کے لوگوں کا گہوارہ ہے

دیوبند،3؍ستمبر(سمیر چودھری)جامعہ رحمت گھگرولی میں حر مین شریفین مکہ ومدینہ کے معزز مہما نان شیخ جمال محمد یوسف مدنی وشیخ ولیدسعید عبابسہ کی آمد میں ایک استقبالیہ تقریب کاانعقاد کیاگیا، بعد نماز مغرب منعقد استقبالیہ تقریب کی نظامت کے فرائض جامعہ کے روح رواںمولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے انجام دئیے اور مہمانوں کا استقبال کیا ۔اس دوران مہمانوں نے کہا کہ ہمیں آپ کے درمیان میں آکر بہت خو شی ہوئی اور اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو دیکھ کر ہمیں فرحت محسوس ہو رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ اسلام کو آپ لوگ یہاں صحیح طریقہ سے زندہ رکھے ہوئے ہیں اور یہ کہ اسلام دو چیزوں کا نام ہے ایک اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا جو پوری کائنات کا مالک ہے اور دوسرے مخلوق خدا کا حق ادا کرنا ،ہر جاندار کی حفاظت کرنا ،یہا ںتک کہ اسلام میں درختوں کی حفاظت کا بھی حکم دیاگیاہے پھر مخلوقات میں سب سے افضل انسان ہے جس کی عزت وآبرو کا حکم تمام انسانیت کو دیاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کی فضا کو دیکھ کر ہمیں لگ رہاہے کہ یہاں کی سرزمین پر اسلام زندہ ہے کیونکہ اس ملک کی زمین پر ہم نے دیکھا کہ تمام مذاہب کے لوگ آپس میں مل جل کر بیٹھتے ہیں ۔ دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی نسلوں کی حفاظت کریں کیونکہ یہی ہمارا سرمایہ ہے جس طریقہ سے ایک کاشت کا ر اپنی کھیتی میں بیج ڈالنے کے بعد اس کی پوری دیکھ بھال کرتا ہے اوراسکی پوری پوری حفاظت کرتا ہے اسی طریقہ سے اپنی نسلوں کی حفاظت کی ذمہ داری ہمارا فرض منصبی ہے کیونکہ یہ ہمارا مستقبل ہے۔ علماء نے اپنے بیانات میں کہا کہ یہ مجلس بہت ہی مبارک ہے اس لئے کہ ہمارے درمیان قابل احترام شخصیات تشریف لائی ہوئی ہیں جہاں سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی عقیدت وابستہ ہے لیکن اسی کے ساتھ یہ بھی نسبت کم نہیں ہے کہ ہم مسلمان ہیں اور نبی آخر الزماں کے پیرو کار ہیں اگر ہم صحیح اور سچے پیروکار بن جائیں اور نبی کی سنتوں کا اتباع کرنے والے بن جائیں تو ہم سب بھی مکی اور مدنی بن جائیں گے۔ آخر میں مولانا ڈاکٹر عبد المالک مغیثی ضلع صدر ملی کونسل سہارنپور نے حرمین شریفین کی خدمات کے اعتراف میں مہمانو ں کو مغیثی ایوارڈ،سپاس نامہ اور گلدستہ پیش کیا اور تمام مندوبین کا خیر مقدم و شکریہ ادا کیا۔خطاب کرنے والوں میں مولانا شمیم اختر ندوی مظاہری مدنی ،مولانا محمد علی ندوی ندوۃ العلماء ،مولانا اختر ریڑھی ،پیر جی حافظ حسین احمد بوڑیہ ،مولانا نثار احمد مظاہری ،مفتی راشد ندوی مظاہر علوم وقف ،مولانا ظہور حسن، صوفی معین الدین ،شاہ عتیق احمد خانقاہ رائے پور،حاجی فضل الرحمٰن ایم پی،چودھری ارشادسابق چیر مین ،عبد الرحمٰن شالو ،ابوبکر چودھری وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ شرکاء میں حاجی فضل الرحمٰن نانکہ ،مولانا عارف جھاڑون ،مولانا نواب ،مولانا محفوظ الرحمٰن ،حیدر رؤوف،قاری ذیشان ،صابر علی خان ،مولانا جمشید ،مولانا واصل الحسینی ،مفتی صابر ،مولاناشمشیر الحسنی قاسمی ،قاری اعظم ،قاری جمشید ،قاری جنید ،مولانا اسجد ،مولانا مشرف،مفتی حفظ الرحمٰن ،مولانا الطاف ،مولانا شرافت کے علاوہ علاقہ قرب و جوارکے ذمہ داران کے نام شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×