احوال وطن

جامعہ علاقے میں پولس کی موجودگی میں طلباء پر ہوئی فائرنگ ، جامعہ کا طالب علم زخمی، حملہ آور گرفتار

نئی دہلی۔ 30؍جنوری: (بی این ایس) جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کوآرڈی نیشن کمیٹی نے پہلے ہی اعلان کیاتھا کہ مہاتما گاندھی کے قتل کی برسی پر جامعہ گیٹ نمبر 7 سے راج گھاٹ تک مارچ کریں گے۔ جس کی ابتداء بارہ بجے دن میں شروع ہوگئی تھی۔ لیکن اچانک دوپہر دو بجے کے قریب جامعہ علاقے میں پولس کی موجودگی کے باوجود ایک نوجوان نے گولی چلادی جس میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا ہے۔ گولی چلانے والے شخص کو پولس نے فی الحال گرفتار کرلیا ہے، زخمی طالب علم کا نام شاداب ہے جو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا اسٹوڈنٹ ہے اسے ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ سرعام ایک شخص گولی چلادی لیکن پولس نے کچھ نہیں کی، وہ اسلحہ لہراتے ہوئے آگے بڑھ رہا تھا اس دوران پولس محض چپی سادھے ہوئے دیکھتی رہی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گولی چلانے والا شخص گولی چلانےکے دوران بھارت ماتا کی جے، دہلی پولس زندہ باد، اور وندے ماترم کا نعرہ لگارہا تھا۔

این آر سی کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کی اپیل پر راج گھاٹ تک مارچ جاری ہے، اس مارچ میںبڑی تعداد میں جامعہ نگر، شاہین باغ، اوکھلا، نو نگر، اور دیگر علاقوں کے افراد شامل ہیں۔ شاہین باغ سے بھی بڑی تعداد میں مظاہرین شریک ہوئے ہیں۔ پولس نے احتیاطی پور یہاں سخت سیکوریٹی تعینات کررکھی ہے، جامعہ سے لے کر سکھدیو وہار، ہولی فیملی اسپتال، سوریہ ہوٹل، متھرا روڈ، مودی مل فلائی اوور، اور دیگر جگہوں پر بھی بڑی تعداد میں پولس اور آر ایف ایف کے جوان تعینات ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×