احوال وطن

مرکزی وزارتِ تعلیم نے سینٹرل یونیورسٹی رینکنگ کی فہرست جاری کردی

نئی دہلی: 13؍اگسٹ (عصر حاضر) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مرکزی وزارت تعلیم سے سینٹرل یونیورسٹی رینکنگ کی جاری کردہ فہرست میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔  جامعہ نے 90 فیصدی اسکور کے ساتھ رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔ پہلی پوزیشن پر پہنچی جامعہ یونیورسٹی نے اس معاملہ میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ جامعہ کے بعد دوسرے نمبر پر اروناچل پردیش کی راجیو گاندھی یونیورسٹی آئی ہے ۔ راجیو گاندھی یونیورسٹی کو 83 فیصدی اسکور ملا ہے ۔ وہیں جواہر لال نہرو یونیورسٹی تیسرے نمبر پر آئی ہے ۔ جے این یو کو 82 فیصدی اسکور ملا ہے جبکہ 78 فیصدی اسکور کے ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے چوتھا مقام حاصل کیا ہے ۔ بتادیں کہ یونیورسٹیوں کا Evaluation سال 2019-20 میں طے کئے گئے ایم او یو کے حساب سے کیا گیا ہے ۔ سینٹرل یونیورسٹی ریکنگ میں Evaluation کئی پیمانوں کی بنیاد پر کیا گیا ، جس میں مختلف کورسوں یو جی ، پی جی ، پی ایچ ڈی میں طلبہ کی تعداد اور جنسی تناسب بھی شامل ہے ۔ علاوہ ازیں کیمپس پلیسمنٹ بھی اس انتخاب کی بنیاد رہی ۔ نیٹ اور گیٹ امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ کی بنیاد پر بھی یہ رینکنگ تیاری ہوتی ہے ۔ سینٹرل یونیورسٹیز میں نمبر ون کا تمغہ حاصل کرنے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے کہا کہ یہ کامیاب بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ کیونکہ حالیہ دنوں میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی چیلنجنگ دور سے گزری تھی ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×