احوال وطن

مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال انڈیا کا ایک روزہ دورۂ جالنہ

جالنہ: 8؍مارچ (عصر حاضر) صفا بیت المال جالنہ کی دعوت پر مشہور عالم دین مفسر قرآن حضرت مولانا غیاث احمد صاحب رشادی صدر صفا بیت المال انڈیا 8؍مارچ بروزِ اتوار جالنہ تشریف لارہے ہیں حضرت کی آمد پر قاضی شریعت ضلع جالنہ مفتی عبدالرحمن صاحب نائگاوی کی سرپرستی اور مہتمم مدرسہ عربیہ فیض العلوم جالنہ مفتی احسان الحق صاحب مظاہری کی صدارت میں دو اجلاس منعقد ہوں گے۔ پہلا اجلاس بعد نماز ظہر مسجد ریلوے اسٹیشن جالنہ میں ائمہ خطباء وذمہ داران مساجد کیلئے حالات حاضرہ اور ائمہ و ذمہ داران مساجد کی ذمہ داریاں اس عنوان پر منعقد ہوگا جس میں شہر و اطراف سے مساجد کے ائمہ خطباء و ذمہ داران پہنچیں گے اور اسی دن بعد متصل نماز مغرب مسجد حضرت بلالؓ میں ہماری ملی سماجی ذمہ داریاں قرآن و سنت کی روشنی میں اس عنوان پر عمومی اجلاس ہوگا ان دونوں اجلاسوں میں خصوصی خطاب حضرت مولانا غیاث احمد صاحب رشادی دامت برکاتہم العالیہ فرمائیں گے۔ مولانا رئیس احمد صاحب ملی مقامی ذمہ دار صفا بیت المال جالنہ وجمیع اراکین نے کی ہے اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے جدوجہد صفا کے اراکین مفتی محمد فاروق مفتی سہیل مفتی یوسف مفتی فہیم مولانا سلیم مولانا مختار حافظ زبیر حافظ اعزاز الدین حافظ وسیم مولانا اکبر حافظ اکرام الدین سردار خان اور شیخ مستقیم نے ائمہ مساجد وذمہ داران سے دونوں جلسوں میں اور بالخصوص ظہر بعد والے اجلاس میں نیز عوام الناس سے صرف عمومی اجلاس میں شرکت کی درخواست  کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×