احوال وطن

دسویں اور بارھویں پاس کے لیے سنہرا موقع؛ ریلوے میں مختلف اپرینٹس عہدوں پر درخواستیں طلب

نئی دہلی: 8؍ستمبر (عصر حاضر) وزراتِ ریلوے کی جانب سے سرکاری نوکری کی تلاش کر رہے 10 ویں اور 12 ویں پاس امیدواروں کے لئے سنہرا موقع ہے۔ ریل وزارت کی انٹیگرل کوچ فیکٹری نے مختلف اپرینٹس عہدوں پر درخواستیں طلب کی ہیں۔ اہل امیدوار آئی سی ایف کی آفیشیل ویب سائٹ  icf.indianrailways.gov.in پر جا کر درخواستیں دے سکتے ہیں۔ ان عہدوں پر درخواست دینے کا عمل 25 ستمبر کو ختم ہو جائے گا۔ اس بھرتی عمل کے ذریعہ اپرینٹس کے 1000 عہدوں پر بھرتیاں ہوں گی۔ بتا دیں کہ ان عہدوں پر اعلیٰ تعلیم مثلا انجینئرنگ، ڈگری، ڈپلوما وغیرہ کے طلبہ درخواست نہیں دے سکتے ہیں۔

ڈائریکٹ فارم کی خانہ پُری کے لیے آن لائن فارم پر کلک کریں

آن لائن فارم

Railway ICF Recruitment 2020: اہم تاریخ

درخواست دینے کا عمل کب سے شروع: 4 ستمبر 2020

درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ: 25 ستمبر 2020

Railway ICF Recruitment 2020: اہلیت
ان عہدوں کے لئے وہ سبھی امیدوار درخواست دے سکتے ہیں جو 10 ویں یا 12 ویں پاس ہوں۔

Railway ICF Recruitment 2020: تنخواہ
فریشر (کلاس 10 ویں پاس) کے لئے امیدواروں کی تنخواہ فی ماہ 6000 روپئے ہو گی اور 12 ویں پاس فریشر کے لئے تنخواہ 7000 روپئے ہو گی۔ وہیں، آئی ٹی آئی امیدواروں کے لئے 7000 تنخواہ ہے۔ اپرینٹس ٹریننگ کے دوسرے سال تنخواہ میں 10 فیصدی کا اضافہ ہو گا۔ وہیں، تیسرے سال میں 15 فیصد کا اضافہ ہو گا۔
Railway ICF Recruitment 2020: انتخاب کا عمل
ان عہدوں پر امیدواروں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ہو گا۔ امیدواروں نے کلاس 10 ویں میں جو نمبر حاصل کئے ہیں اس کی بنیاد پر ان کا انتخاب ہو گا۔ حالانکہ میڈیکل لیب ٹیکنیشن عہدوں کے لئے میرٹ لسٹ کلاس 12 ویں میں حاصل کردہ نمبر کی بنیاد پر طئے ہو گی۔ اگر دو طلبہ نے مساوی نمبر حاصل کئے ہیں تو ایسے میں دونوں امیدواروں میں سے جس کی عمر زیادہ ہو گی، اسے ترجیح دی جائے گی۔

Railway ICF Recruitment 2020: درخواست دینے کی فیس
امیدواروں کو ان عہدوں پر درخواست دینے کے لئے فیس کے طور پر 100 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ اس کے علاوہ انہیں سروس چارج بھی دینا ہو گا۔ بتا دیں کہ یہ فیس ایک بار جمع کرنے کے بعد امیدواروں کو واپس نہیں کی جائے گی۔ یہ نان ریفنڈیبل ہے۔ درخواست فیس کی ادائیگی آن لائن کرنی ہو گی۔

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×