احوال وطن

خاندانی جائیداد میں ناجائز اولاد بھی حصے دار: سپریم کورٹ

نئی دہلی: کیرالا ہائی کورٹ کے ایک حکم کو کالعدم کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے رولنگ دی ہے کہ شادی کے بغیر طویل عرصہ تک ساتھ رہنے والے جوڑے کے ناجائز بچے بھی خاندانی جائیداد میں حصہ پانے کے اہل ہیں۔
سپریم کورٹ میں ایک درخواست کی سماعت ہورہی تھی جس میں ہائی کورٹ کے ایک حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ نے ایک مبینہ ناجائز بچہ کو جائیداد میں حصہ دینے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ درخواست گزار کے والدین نے آپس میں شادی نہیں کی تھی۔
بہرحال سپریم کورٹ نے اس بات کا نوٹ لیتے ہوئے کہ یہ جوڑا طویل عرصہ سے ساتھ رہ رہا تھا، کہا کہ ان کا رشتہ شادی کے مماثل ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر کوئی شخص اور خاتون کئی برسوں تک میاں بیوی کی حیثیت سے ساتھ رہتے ہیں تو یہ فرض کرلیا جائے گا کہ انہوں نے آپس میں شادی کرلی ہے۔
شواہد ایکٹ کی دفعہ 114 کے تحت ایسا قیاس کیا جاسکتا ہے۔ اگرچہ کہ ایسے قیاس کو غلط ثابت کیا جاسکتا ہے لیکن اس کی ذمہ داری اس شخص پر ہوگی جو اپنے تعلق کو قانونی بنیاد سے محروم رکھنا چاہتا ہو تاکہ یہ ثابت کرسکے کہ شادی نہیں ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×