احوال وطن

دار العلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا مفتی عبداللہ معروفی کی شہر گلبرگہ و حیدرآباد آمد

گلبرگہ: 24/مارچ (پریس ریلیز) باوثوق ذرائع کے مطابق کہ کل بروز جمعرات 25/نومبر کو، ام المدارس دارالعلوم دیوبند کے مایہ ناز استاذ حدیث حضرت مولانا مفتی عبد اللہ صاحب معروفی دامت برکاتہم ، شہر گلبرگہ تشریف لا رہے ہیں، گلبرگہ میں حضرت کے دو پروگرام ہوں گے، عصر کی نماز کے فورا بعد مسجد عرفات بارے ہلز، میں ایک مجلس نکاح سے خطاب فرمائیں گے۔ حضرت کا بیان ہوگا اور حضرت اپنے شاگرد شیخ فرید الدین قاسمی یادگیر کا خطبہ نکاح پڑھائیں گے، اور عشاء کی نماز کے بعد مدرسہ مفتاح العلوم، ملت نگر گلبرگہ کے زیر اہتمام منعقد اجلاس عام بعنوان : نوجوان نسل کے ایمان کا تحفظ، سے خطاب فرمایں گے، اور جمعہ کے دن علی الصبح حضرت دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد کے لئے روانہ ہو ں گے، اور مسجد قبا، مشیرآباد میں جمعہ کا خطاب ہوگا، بعدہ 5:30 کے جہاز سے حضرت دیوبند کے لئے روانہ ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×