احوال وطن

نئے سال کے موقع پر سرکاری اور خانگی تقاریب کی سخت نگرانی کرے‘ تلنگانہ حکومت کو مرکز کا مشورہ

حیدرآباد: 31؍دسمبر (عصرحاضر) وزارت صحت و خاندانی بہبود نئی دہلی نے تلنگانہ حکومت پر زور دیا کہ وہ نئے سال کے موقع پر سرکاری اور خانگی تقاریب کی سخت نگرانی کرے جو کورونا وائرس کی وباء کو پھیلانے کی بڑی وجہ بن سکتی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت نے بھی کہا کہ مقامی حالات کا جائزہ لے کر تلنگانہ حکومت تحدیدات عائد کرنے کیلئے آزاد ہے جیسے رات کا کرفیو وغیرہ تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکے۔ قبل ازیں وزارت داخلہ نے یہ وضاحت کی تھی کہ اس دوران بین ریاستی اور اندرون ریاست افراد اور اشیاء کی آمدورفت اور حمل و نقل پر کوئی تحدیدات نہیں ہوں گی۔ وزارت داخلہ کی اس وضاحت کے بعد وزارت صحت نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ 30 ڈسمبر اور یکم جنوری کے درمیان مقامی حالات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب تحدیدات عائد کرنے پر غور کریں۔

سال نو کے جشن کے پیشِ نظر دونوں شہروں کے تمام فلائی اوورس ، نکلس روڈ کو بند کرنے کے علاوہ سائبر آباد کے پی وی این آر ایکسپریس وے اور آؤٹر رنگ روڈ کو مکمل طور پر بند کردیئے جائیں گے ۔ پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے اعلامیہ جاری کیا جس میں این ٹی آر مارگ نکلس روڈ اور ٹینک بینڈ پر /31 ڈسمبر کی شب 10 بجے تا رات دیر گئے 2 بجے تک ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا جائے گا ۔ اعلامیہ کے بموجب شہر کے تمام فلائی اوورس مکمل طور پر بند رہیں گے اور صرف بیگم پیٹ فلائی اوور ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا ۔ وی وی مجسمہ سے نکلس روڈ اور این ٹی آر مارگ جانے والی ٹریفک کا رخ خیریت آباد اور راج بھون روڈ کی سمت کردیا جائے گا ۔ جبکہ بی آر کے بھون سے این ٹی آر مارگ جانے والی ٹریفک کا رخ تلگو تلی مجسمہ ، اقبال مینار ، لکڑی کا پل ، ایودھیا جنکشن کی سمت کردیا جائے گا ۔ لبرٹی سے ٹینک بنڈ کی سمت جانے والی ٹریفک کا رخ امبیڈکر مجسمہ ، تلگو تلی مجسمہ ، اقبال مینار ، رویندر بھارتی اور دیگر راستوں پر موڑ دیا جائے گا ۔ منٹ کمپاؤنڈ روڈ متصل سکریٹریٹ بھی ٹریفک کیلئے بند رہے گی ۔ اسی طرح سکندرآباد میں نلہ گٹہ ریلوے بریج سے سنجیوا پارک ، نکلس روڈ کی سمت جانے والی ٹریفک کا رخ کربلا میدان کی سمت کردیا جائے گا ۔ شہر میں کل رات 2 بجے تک ٹراویل کی بسیس ، لاریاں اور دیگر بڑی گاڑیوں کا داخلہ منع ہے ۔ اسی طرح سائبر آباد میں ٹریفک تحدیدات عائد کرتے ہوئے کمشنر پولیس سجنار نے احکامات جاری کئے ہیں ۔ نہرو آؤٹر رنگ روڈ کو کل رات 11 بجے تا صبح 5 بجے تک بند کردیا جائے گا اور لائٹ موٹر وہیکل کو آؤٹر رنگ روڈ پر اجازت نہیں رہے گی لیکن ایرپورٹ جانے والی گاڑیوں کو اجازت رہے گی ۔ پی وی نرسمہا راؤ ایکسپریس وے کو رات 11 بجے تا صبح 5 بجے تک مکمل طور پر بند کردیا جائے گا صرف ایرپورٹ کی گاڑیوںکو اجازت رہے گی ۔ اسی طرح سائبر ٹاورس فلائی اوور ، گچی باؤلی فلائی اوور ، بائیو ڈائیور سٹی فلائی اوور ، مائینڈ اسپیس فلائی اوور ، فورم مارل ، جے این ٹی یو فلائی اوور ، روڈ نمبر 45 فلائی اوور اور درگم چیرو بریج ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند رہے گا ۔ تینوں کمشنریٹس میں حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کا پتہ لگانے کیلئے جگہ جگہ پر چیک پوسٹ قائم کئے جارہے ہیں اور حالت نشہ میں پکڑے جانے پر کڑی سے کڑی سزاء دیئے جانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

نئے سال کی تقاریب پر کڑی نظر رکھنے تلنگانہ کو مرکز کا مشورہ
حیدرآباد۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×