ریاست و ملک

مسجد حسینی وجے نگر کالونی میں دو ماہی دعوتی تربیتی کورس کا افتتاحی درس

حیدرآباد: 27؍دسمبر (محمدعقیل) حضرت مولانا مفتی تجمل حسین صاحب قاسمی اور مولانا سید احمد ومیض ندوی نقشبندی صاحب کی سرپرستی میں 31 دسمبر سے بعد نماز عشاء بوقت 8:15 سے 9:15 بج رات تک ہر جمعرات کو تربیت یافتہ و با صلاحیت علماء کے ذریعے دو ماہی دعوتی تربیتی دروس کورس کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جس میں خاص طور پر برادران وطن میں دعوت اسلام کا تریقہ کار، انکی نفسیات اور داعی کے صفات مع عملی گشت اس کورس میں شامل ہے واضح رہے کہ یہ کورس ادارہ دعوت و ارشاد حیدرآباد کے اشتراک سے شروع ہو رہا ہے جس کے میر کارواں حضرت مولانا ابرار الحق شاکر صاحب قاسمی (استاذ دعوہ اسلامی اکیڈمی) ہیں جنہوں نے کئی علماء کو دعوتی میدان میں کام کرنے کے لئے تیار کیا ہے اسی سلسلے کی ایک کڑی مسجد حسینی کا یہ دعوتی دروس ہے۔ موضوع کی اھمیت کے تحت آئمہ کرام و خطباء سے گذارش ہیکہ اپنی اپنی مسجد میں اس کا اعلان ضرور کریں۔مزید تفصیلات کے لیے ربطہ کریں 9440680755 یا 9440371335

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×