احوال وطن

چنئی میں گردابی طوفان مینڈوس کا زبردست اثر‘ کئی پروازیں منسوخ‘ 13 اضلاع میں ریڈ الرٹ

چنئی: 9؍دسمبر (عصرحاضر) گردابی طوفان ’مینڈوس‘ نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ تمل ناڈو میں موسم خراب ہو چکا ہے جس کو دیکھتے ہوئے جمعہ کو چنئی ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والی کئی پروازیں رد کر دی گئیں۔ چنئی ایئرپورٹ اتھارتی نے یہ جانکاری لوگوں کو دی جس سے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دراصل تمل ناڈو میں تیز بارش ہو رہی ہے اور امکان ہے کہ گردابی طوفان ’مینڈوس‘ آج نصف شب کو چنئی کے ساحل سے گزرے گا۔

محکمہ موسمیات سے ملنے والی جانکاری کے مطابق مینڈوس طوفان 9 دسمبر کی وسط شب 75-65 کلومیٹر فی گھنٹے سے لے کر 85 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ گزرنے کا امکان ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیاتی سائنس نے کہا کہ گردابی طوفان دوپہر میں کرائیکل سے 240 کلومیٹر مشرقی-جنوب مشرق خلیج بنگال کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ مینڈوس شمالی تمل ناڈو، پڈوچیری اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحل کو 65 کلومیٹر فی گھنٹے سے 85 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے پار کرے گا۔

بہرحال، زوردار بارش کے الرٹ کے مدنظر چنئی، تروولور، چینگلپٹو، ویلور، رانی پیٹئی اور کانچی پورم سمیت 12 اضلاع میں آج اسکول اور کالج بند رہے۔ ریاست کے شمالی حصے میں کل شب سے ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش ہو رہی ہے۔ کچھ حصوں میں زوردار بارش بھی ہوئی ہے۔ چینگل پٹو، ویلوپورم، کانچی پورم اور پڈوچیری کے کچھ حصوں میں بھاری بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے 13 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×