احوال وطن

حج 2022ء سے متعلق دہلی میں ہوگا جائزہ اجلاس، مختار عباس نقوی کا سینیر افسران کے ساتھ تبادلۂ خیال

ممبئی : 10؍اکتوبر (عصرحاضر) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے حج ہاؤس ممبئی میں حج، 2022 کی تیاریوں سے متعلق حج کمیٹی آف انڈیا کے سینئر افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا آئندہ 21 اکتوبر کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی حج جائزہ میٹنگ میں حج 2022 سے متعلق مختلف مسائل تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق حج کمیٹی کی آئندہ ہونے والی میٹنگ میں وزارت اقلیتی امور، وزارت خارجہ، صحت اورشہری ہوابازی کے حکام، سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر، جدہ میں قونصل جنرل آف آنڈیا اور دیگر سینئر افسران موجود ہوں گے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر سعودی عرب کی حکومت کے فیصلے کی بنیاد پر 2020 اور 2021 میں فریضہ حج کی ادائیگی ممکن نہیں ہوسکی تھی۔ لہذا اب حج 2022 کا اعلان نئی دہلی میں 21 اکتوبر کو ہونے والی جائزہ میٹنگ میں مختلف محکموں کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا جائے گا۔

مختار عباس نقوی نے مزید کہا کہ کورونا پروٹوکول، صحت اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے حج 2022 کے لیے جانے والے عازمین حج کے لیے ہندوستان اور سعودی عرب میں خصوصی تربیت کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈونیشیا کے بعد ہندوستان سے سب سے زیادہ لوگ سفر حج پر روانہ ہوتے ہیں۔ حج 2022 کیلئے درخواست دینے کا عمل مکمل طور پرصد فی صد ڈیجیٹل ہوگا ۔ آج حج ہاؤس ممبئی میں اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے اس عمل کا آغاز بھی کردیا ۔
انہوں نے بتایا کہ بغیر محرم (مرد رشتہ دار) کے 837 سے زیادہ خواتین نے حج 2021 کے لئے درخواست دی تھی ۔ حج2020کے لئے 2100 سے زائد خواتین نے بغیر محرم حج کے لئے درخواست دی تھی۔اب یہ خواتین حج 2022 کے لئے جاسکیں گی۔ بغیر محرم کے حج پر جانے کے لئے جن خواتین نے حج 2020 اور حج 2021 کیلئے درخواست دی تھی ، وہ درخواستیں حج 2022 کے لئے بھی قابل عمل ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی 2022 کے لئے نئی درخواست دینے والی خواتین کو بھی بلاقرعہ اندازی کے شامل کرلیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×