احوال وطن

حج 2022ء کے لیے فارم داخل کرنے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع، جانیے آن لائن فارم داخل کرنے کا طریقہ

نئی دہلی: 31؍مارچ (عصرحاضر) حج 2022 کے لیے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری مقرر کی گئی تھی، جس میں آج حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں مزید 15 فروری تک توسیع کیا گیا ہے۔

سینٹرل حج کمیٹی کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حج فارم بھرنے کی تاریخ میں 15 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔ مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او یعقوب شیخا کے بیان کے مطابق یہ آخری تاریخ ہے۔ اس سے قبل جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق حج درخواستیں 31 جنوری تک جمع کرائی جا سکتی تھیں، تاہم ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے درمیان کم تعداد میں لوگوں کی جانب سے حج درخواستیں جمع کرائی گئیں، مرکزی حج کمیٹی سے ملی اطلاعات کے مطابق اب تک صرف 78 ہزار ہی حج فارم موصول ہوئے ہیں۔
حج کوٹہ کو لے کر اگر بات کی جائے تو عام حالات میں ہندوستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 75000 ہے، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس میں نمایاں کمی کی جاسکتی ہے۔ اس معاملے کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ ہونا ابھی باقی ہے۔ واضح رہے کہ سال 2019 میں ہی لوگ حج کے لئے سعودی عرب گئے تھے، لیکن اس کے بعد سے ہندوستان سے کوئی بھی حج کے لئے سعودی عرب نہیں جاسکا۔ کورونا وبا کی وجہ سے سعودی عرب نے کئی پابندیاں لگائی ہیں، امید کی جا رہی ہے کہ ہندوستان میں جس تیزی سے ویکسینیشن ہوا ہے اور دنیا میں حالات میں
بہتری آئی ہے۔ اس بار ہندوستان سے لوگ حج پر جا سکیں۔ راجدھانی دہلی کی اگر بات کی جائے تو یہاں کا عام حالات میں حج کوٹہ 1250 ہے۔ تاہم راجدھانی میں بھی اب تک 1200 کے قریب حج فارم جمع کئے گئے ہیں۔ یاد رکھنا چاہئے کہ دہلی میں قرب و جوار کی ریاستوں سے بھی حج کے فارم جمع کئے جاتے ہیں۔ اس معاملے میں حج کمیٹی کے سی ای او یعقوب شیخا نیوز 18 سے بات کرتے حج درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ پر شام تک سرکلر اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔ پندرہ فروری تک تاریخ میں اضافہ کیا گیا ہے۔
درخواست جمع کرانے کا عمل شروع ہونے سے پہلے حج 2022 کے لیے درخواست دینے کے لیے درج ذیل دستاویزات ضروری ہیں:
پاسپورٹ Passport:
درخواست گزار کا ایک مخصوص تاریخ والا پاسپورٹ حج کی درخواست دینے کے لئے ضروری دستاویز ہے۔ آخری لمحات کے رش سے بچنے کے لئے تمام عازمین حج کے پاس درست ہندوستانی بین الاقوامی پاسپورٹ ہونا چاہئے، جو درخواست کی تاریخوں سے پہلے جاری کیا گیا ہو۔

بینک اکاؤنٹ Bank Account:
حج کی درخواست دینے کے لئے کور ہیڈ کا بینک اکاؤنٹ لازمی ہے۔ تاہم تمام حاجیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنا بینک اکاؤنٹ کھولیں/اپ ڈیٹ کریں تاکہ ضرورت پڑنے پر رقم کی واپسی براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کی جا سکے۔

آدھار کارڈ Aadhaar Card:
حج کمیٹی آف انڈیا نے مشورہ دیا ہے کہ ہر حاجی کو آدھار کارڈ حاصل کرنا چاہیے اور حج درخواست فارم میں مخصوص کالم میں مطلوبہ تفصیلات کا ذکر کرنا چاہیے۔ تاہم، حج کی درخواستیں دینے کے لیے آدھار کارڈ لازمی نہیں ہے۔

موبائل نمبر Mobile Number:
تمام عازمین حج درخواست میں اپنا موبائل نمبر درج کریں اور اسے فعال رکھیں تاکہ جب بھی ضرورت ہو حکام ان سے رابطہ کر سکیں۔

حج درخواست فارم 2022 کے لیے مرحلہ وار گائیڈ:

مرحلہ 1: حج درخواست کے لیے نئی رجسٹریشن

مرحلہ 2: حج درخواست فارم پُر کریں۔

مرحلہ 3: تصویر اور دستاویزات اپ لوڈ کریں۔

مرحلہ 4: فیس کی ادائیگی کریں۔

تفصیل سے اقدامات:

مرحلہ 1: hajcommittee.gov.in کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں اور "HAJ فارم” پر کلک کریں اور "Apply” کو منتخب کریں۔
ایک اسکرین ظاہر ہوگی۔ وہاں ’’نیا صارف رجسٹریشن‘‘ پر کلک کریں۔

’’نیا صارف رجسٹریشن‘‘ پر کلک کرنے کے بعد رجسٹریشن فارم کو احتیاط سے پُر کریں۔ درخواست دہندگان کو اپنا موبائل نمبر، ای میل آئی ڈی، پہلا نام، اور آخری نام بھرنا ہوگا۔ مضبوط پاس ورڈ کا انتخاب کریں اور پاس ورڈ کی دوبارہ تصدیق کریں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×