احوال وطن

حج 2020ء کیلئے فارم داخل کرنے کی تاریخ میں تیسری مرتبہ توسیع، اب مزید 12/دنوں کا ہوا اضافہ

ممبئی: 6/ڈسمبر (ذرائع) مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے اس سال سفر حج کا ارادہ رکھنے والے عازمین کے لئے درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے ۔ حج درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ میں مزید 12 روز کا اضافہ کیا گیا۔ اب حج درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ ہندوستانی عازمین حج 2020 کے لیے 17دسمبر 2019 تک درخواست فارم جمع کرواسکتے ہیں.
مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کے مشورے سے مرکزی حج کمیٹی نے درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا اعلان کیاہے۔ واضح رہے حج درخواست فارم میں 25 روز کے اضافے کے بعد اب مرکزی حج کمیٹی نے مزید 12 روز کا اضافہ کیا ہے۔ ابھی تک مرکزی حج کمیٹی کو دولاکھ پانچ ہزار کے قریب درخواست فارم موصول ہوئے ہیں جبکہ مرکزی حج کمیٹی کا کوٹہ ایک لاکھ 40 ہزار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×