احوال وطن

تلنگانہ: مٹ پلی کے حافظ زبیر سڑک حادثہ میں فوت‘ اہلیہ کی حالت تشویشناک‘ تین ماہ قبل ہوئی تھی شادی

مٹ پلی: 11؍نومبر (عصرحاضر) بڑے افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہیکہ مٹ پلی منڈل کے حافظ محمد زبیر جو جناب عبدالقدیر صاحب مؤذن بسم اللہ مسجد مٹ پلی کے فرزند ہیں آرمور سے مٹ پلی جاتے ہوئے سڑک حادثے کا شکار ہوکر برسر موقع فوت ہوگئے جب کہ انکی اہلیہ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ زین نیوز کی ایک خبر کے مطابق حافظ محمدزبیر ضلع نظام آبادکے جکران پلی اپنے رشتہ داروں کے ہاں ایک تقریب میں شرکت کے بعد اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سیکل پر مٹ پلی واپس ہورہے تھے کہ آرمور پولیس اسٹیشن حدود کے تحت پرکٹ میں قومی شاہراہ پرشستریہ ڈگری کالج کے قریب گزشتہ رات 30-8 بجے کےوقت مخالف سمت تیز رفتار آنے والی موٹرسیکل سوارنے ٹکر ماری جس کی وجہ سے حافظ محمد زبیر کی سر میں شدید چوٹیں آئیں۔ شدید زخمی حالت میں انھیں آرمورکے دواخانے منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔انکی اہلیہ بھی حادثہ میں شدید زخمی ہوگئیں جو آئی سی یو میں شریک ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ مخالف سمت آنے والے موٹر سیکل پر تین نوجوان سوار تھے جو رانگ سائیڈ میں آنے کے ساتھ نشہ میں بھی تھے۔ واقعہ کی اطلاع پر آرمور پولیس مقا م حادثہ پہنچ کر معائنہ کیا ضابطہ کی کارروائی انجا م دیتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم آرمور سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔ آج صبح نعش کا پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیا۔ مرحوم محمد زبیر کی تین ماہ پہلے شادی ہوئی تھی ۔ وہ عبدالقدیر موذن بسم اللہ مسجد کے فرزند تھے۔سڑک حادثہ میں حافظ محمد زبیر کی موت سے دونوں خاندانوں اور مٹ پلی میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئ۔ تدفین مٹ پلی میں عمل میں آئیگی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ 30-2 بسم اللہ مسجد مٹ پلی میں ادا کی جائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×