احوال وطن

جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے زیر اہتمام منعقدہ عید ملن تقریب میں ہوا روایتی ہندوستانی تہذیب کا شاندار مظاہرہ

تانڈور: 5؍مئی (پریس ریلیز) مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے آج وائٹ پیالس فنکشن ہال تانڈور میں عید الفطر کی مناسبت سے “عید مِلن استقبالیہ”کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مختلف مذاہب کے رہنمایان،سیاسی و سماجی شخصیات،دانشوران،مختلف تنظیموں اور اور کاروباری یونینز کے ذمہ داران کے علاوہ تمام مساجد کے صدور و سیکریٹریز اور معززین شہر شرکت کی۔
مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی کی زیر نگرانی منعقدہ اس عید مِلن استقبالیہ میں ایم ایل سی متحدہ ضلع رنگاریڈی جناب پی مہندر ریڈی صاحب،ایم ایل اے حلقہ اسمبلی تانڈور جناب پائلٹ روہیت ریڈی صاحب،وٹھل نائک مارکیٹ چئیرمین،ٹی آر ایس ٹاون پریسیڈنٹ تانڈور جناب نعیم افو،کانگریس ٹاؤن پریسیڈنٹ جناب پربھاکر،کانگریس انچارج تانڈور جناب رمیش صاحب،صدر مجلس اتحاد المسلمین تانڈور جناب عبدلہادی شہری صاحب،بی جے پی ٹاؤن پریسیڈنٹ سدرشن گوڑ،بی جے پی انچارج تانڈور رمیش کمار صاحب، جناب خورشید حسین صاحب امیر مشاورت مسلم ویلفئیر اسوسی ایشن تانڈور،جناب محمد بابر صاحب صدر مسلم ویلفئی اسوسی اسوسی ایشن تانڈور،محترمہ ڈاکٹر حسنی سیکریٹری تانڈور ڈاکٹرز یونین،سی پی آئی لیڈر محترمہ لکشمی پنڈت، جناب کے جناردھن پاسٹر اینڈ ڈی ایس کے علاوہ تمام مذاہب و طبقات کے سرکردہ و بااثر شخصیات نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں روایتی ہندوستانی تہذیب کا بخوبی مظاہرہ ہوا اور تمام شرکاء نے بلاتفریق مذہب گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکبادی پیش کی اور تمام مہمانان نے اپنے اپنے خطابات میں روایتی ہندوستانی تہذیب اور بھائی چارگی کے قیام پر زور دیا اور نفرت اور شرپسندی کے ماحول سے ملک کو پاک کرنے پر زور دیا۔
جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے تمام اراکین نے آنے والے تمام مہمانان کا استقبال کیا اور کھجور،ڈرائی فروٹس اور شیر خورمے سے تواضع کی۔ پروگرام کی کاروائی مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی نے چلائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×