احوال وطن

اب شاہین باغ احتجاجیوں کو سینیر وکیل سنجے ہیگڑے منائیں گے‘ سپریم کورٹ نے دی ذمہ داری

نئی دہلی: 17؍فروری (ذرائع) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف سڑک جام کرکے بیٹھیں شاہین باغ مظاہرین کو ہٹاکر سڑک خالی کرنے کی عرضی پر سپریم کورٹ  میں آج ایک بار پهر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اس معاملہ میں سینئر وکیل سنجے ہیگڑے کو مظاہرین کو منانے کی ذمہ داری دی ہے۔ ساتھ ہی دلی پولیس کمشنر کو اس معاملہ میں حلف نامہ دینے کو کہا ہے۔ اب اس معاملہ کی آئندہ سماعت 24 فروری کو ہو گی۔ آج دورانِ سماعت ایک بار پھر سپریم کورٹ نے کہا کہ آپ کو مخالفت کرنے کا حق ہے لیکن اس کے لئے آپ سڑک جام نہیں کر سکتے۔ سپریم کورٹ نے کہا’ جمہوریت لوگوں کے اظہار رائے کی آزادی سے ہی چلتی ہے، لیکن اس کی ایک حد ہے۔ اگر سبھی سڑک بند کرنے لگیں تو پریشانی کھڑی ہو جائے گی۔ آپ دلی کو جانتے ہیں لیکن دلی کے ٹریفک کو نہیں۔ ٹریفک بند نہیں ہونا چاہئے‘۔ دوسرے فریق کو سننے کے دوران کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ احتجاج نہیں کیا جا سکتا۔ سوال یہ ہے کہ احتجاج کہاں ہونا چاہئے؟ ہر کوئی سڑک پر اتر جائے گا تو کیا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×