بھارتی حکومت نے ٹک ٹاک یو سی براؤزر سمیت 59؍چینی ایپس پر پابندی لگادی

نئی دہلی: 29؍جون (عصر حاضر) بھارتی حکومت نے 59؍چینی ایپس پر پابندی لگادی ہے۔ جس میں ٹک ٹاک‘ لائیکی اور یو سی براؤزر جیسے ایپس شامل ہیں۔ چین میں گلوان وادی پر بڑھتی کشیدگی کے درمیان مرکزی حکومت نے 59 چینی ایپس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے یہ قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا ہے جبکہ گلوان وادی پر سرحدی تنازعہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ 15 جون کو سرحدی تنازعہ میں بہار ریزیمنٹ میں 20 جوان شہید ہوگئے تھے، جبکہ 70 جوانوں کو سنگین چوٹ لگی تھی۔
Headlines On India Biz Hour | #TopStory Govt bans 59 Chinese apps including #Tiktok, says it has received complaints about misuse of some mobile apps for stealing and surreptitiously transmitting users' data in an unauthorized manner to servers outside India pic.twitter.com/95XjAACCVh
— CNBC-TV18 (@CNBCTV18Live) June 29, 2020
اس فیصلے پر حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، ہمارے پاس دستیاب اطلاعات کے مطابق، یہ ایپس کچھ ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو ہندوستان کے تحفظ، سیکورٹی اور پبلک کے اعتماد اور سالمیت کے لئے نقصاندہ ہیں’۔
ان چینی ایپس پر ہندوستان میں پابندی عائد کی گئی
ٹک ٹک، شیئر اٹ، ، یوسی براوزر، شین، کلیش آف کنگس، ڈی یو بیٹری سیور،ہیلو، لائک، یوکیم میک اپ،، سی ایم براوزرس، وائرس کلینر، کلب فیکٹری، نیوز ڈاگ، بیوٹی پلس، وی چیٹ، یو سی نیوز، ، ویبو، زینڈر، ، بیگو لائیو، سیلفی سٹی، میل ماسٹر، پیریلل اسپیس، ای ایس فائل ایکسپلورر، ویوا ویڈیو، ویگو ویڈیو، نیو ویڈیو اسٹیٹس، ڈیو ریکارڈر، والٹ ہائیڈ، کیش کلین، ڈیو کلینر، ڈیو براوزر، کیم اسکینر، کلین ماسٹر، ونڈر کیمرا، فوٹو ونڈر، وی میٹ، سوئٹ سیلفی، بیدو ٹرانسلیٹ، وی میٹ، یو ویڈیو، موبائل لیجنڈس، ڈیو پرائیویسی، وغیرہ شامل ہیں۔
عصر حاضر اسلامی پورٹل کے ذمہ داران کو بہت بہت مبارک باد۔ آپ بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اللہ آپ سب کو بہترین اجر عطا فرمائے