ریاست و ملک

پی ایم مودی ایک بار پھر کریں گے وزرائے اعلی کے ساتھ مشاورت

نئی دہلی: 10؍مئی (عصر حاضر) وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ایک بار پھر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مشاورت کریں گے۔ وزیر اعظم مودی کی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ  تک کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا بحران کے دوران وزیراعظم کی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ یہ پانچویں میٹنگ ہوگی۔ وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ’’وزیراعظم نریندرمودی کل دوپہر تین بجے ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس سے میٹنگ کریں گے۔‘‘

واضح رہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے ملک بھر میں گزشتہ 25 مارچ سے مکمل لاک ڈاؤن ہے اور لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ مکمل لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کے ختم ہونے سے پہلے ہونے والی اس میٹنگ کو آگے کی حکمت عملی کے لئے کافی اہم مانا جا رہا ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ اس میٹنگ میں معیشت کو پٹری پر لانے اور ملک میں ٹھپ پڑے کام دھندوں کو شروع کرنے اور اس وبا سے نمٹنے کے اقدامات پر تفصیل سے بات چیت کی جائے گی۔
وہیں یہ قیاس آرائیاں بھی چل رہی ہیں کہ اس میٹنگ میں لاک ڈاؤن کی توسیع پر بھی غور ہوسکتا ہے۔دا ٹائمس آف انڈیا کے مطابق اگر لاک ڈاؤن کو بڑھایا جاتا ہے تو پھر اس مرتبہ کئی تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔ لاک ڈاؤن کے موجودہ فیز میں کسی بھی علاقے میں کوروناوائرس کے زیادہ کیس آنے کے چلتے پورے ضلع کو ریڈ زون میں ڈال دیا جاتا ہے۔ لیکن اس مرتبہ ایسی منصوبہ بندی کی جارہی ہے کہ پورے ضلع کو ریڈ زون قرار نہ دیکر صرف ان علاقوں کو اس دائرے میں رکھا جائے گا جہاں کوروناوائرس کے مریض ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ کوروناوائرس کے چلتے پیدا ہوئے اقتصادی بحران کو کم کرنے کیلئے کنٹینمینٹ زون کے باہر اقتصادی سرگرمیوں کو منظوری دی جاسکتی ہے۔

لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے میں حکومت نے گرین زون والے عاقے  میں کئی چھوٹ دی ہیں۔ اس کے باوجود  کوئی بھی تعمیراتی کام میں نہیں آرہا ہے۔ در حقیقت مہاجر مزدوروں کی کثرت سے واپسی کی وجہ سے ان شعبوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ اس کے علاوہ  مینوفیکچرنگ کی کمی کی وجہ سے  سامان کی نقل و حرکت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×