احوال وطن

شاہین باغ مظاہرین کی امت شاہ سے ملاقات کی کوشش ناکام، پولیس نے درمیان میں روک دیا

نئی دہلی : 16/مارچ (ذرائع) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے لئے شاہین باغ مظاہرین ان کے گھر کی طرف مارچ کرنا شروع کیا تھا جنہیں پولیس نے راستے ہی میں روک دیا ہے۔
آرپی مینا نے کہا ’ شاہین باغ کے مظاہرین نے پولیس کو بتایا کہ وہ وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنے کے لئے مارچ نکالنا چاہتے ہیں، لیکن پولیس نے اس کے لئے منع کر دیا ہے۔ کیونکہ ان کے پاس اپائنٹمنٹ نہیں ہے۔ ہم ان سے بات کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ وہ مان جائیں گے‘۔
دلی پولیس نے کہا کہ ہم نے شاہین باغ کے مظاہرین سے پوچھا کہ وفد میں کون کون شامل ہیں جو آج وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنا چاہتے ہیں تاکہ ہم میٹنگ سے پہلے منصوبہ بندی کر لیں، لیکن انہوں نے کہا کہ وہ سبھی جانا چاہتے ہیں۔ ہم نے اس سے انکار کیا ہے لیکن ہم دیکھیں گے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔ پولیس کو تحریری طور پر دئیے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ 4,000 سے 5,000 مظاہرین شاہ کے گھر کی طرف مارچ کریں گے۔
علاقہ میں بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسیز تعینات ہیں۔ ڈی سی پی ( جنوب۔ مشرقی دہلی) آر پی مینا نے کہا کہ مظاہرین کی درخواست نئی دہلی ضلع کی پولیس کے ذریعہ پولیس ہیڈکوارٹر بھیج دی گئی ہے۔ اس کی ایک نقل احتجاج کار دادیوں کو بھی دی گئی ہے۔ ان کی درخواست ابھی زیر التوا ہے۔ پولیس آفیسر نے بتایا کہ وزیر داخلہ کے یہاں سے انہوں (مظاہرین) نے کوئی اجازت حاصل نہیں کی۔ اجازت ملنے پر ان کی ملاقات کا نظم کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×