احوال وطن

وزیر اعظم کے ساتھ مشاورت کے دوران چھ ریاستوں کے وزرائے اعلی نے کی لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کی مانگ

نئی دہلی: 27؍اپریل (عصر حاضر) وزیر اعظم مودی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مشاورت کے دوران ملک کی چھ ریاستوں کے وزرائے اعلی نے پیر کو کورونا وائرس کے اثر کو قابو کرنے کیلئے قومی لاک ڈاون کو تین مئی سے آگے بڑھانے کا مشورہ دیا ہے ۔  مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ لاک ڈاون کو کم سے کم 21 مئی تک کیلئے بڑھا دینا چاہئے ۔ پانچ دیگر وزرائے اعلی میں آندھرا پردیش کے جگن موہن ریڈی ، گوا کے پرمود ساونت ، ہماچل پردیش کے جے رام ٹھاکر ، میزورم کے جورامتھانگ اور میگھالیہ کے کونارڈ سنگما نے بھی کوئی مقررہ تاریخ بتائے بغیر لاک ڈاون میں توسیع کی سفارش کی ۔

رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے ایک آن لائن بریفنگ میں کہا کہ پابندیوں کو بڑھایا جانا چاہئے اور ساتھ میں اہم شعبوں میں چھوٹ بھی دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم 21؍مئی تک لاک ڈاون بڑھائے جانے کے حق میں ہیں ۔ وزیر اعظم کے ساتھ آج کی میٹنگ سے مجھے یہ سمجھ آیا کہ جو چیزیں انہوں نے کہیں ہیں ، اس کے مطابق لاک ڈٓاون جاری رہے گا ۔

ادھر ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران وزیر اعظم مودی نے وزرائے اعلی سے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ زون میں لاک ڈاون جاری رہے گا ۔ حالانکہ کتنی چھوٹیں دی جائیں گی ، یہ ریاست خاص پر منحصر ہوگا اور ان اضلاع میں لگی روک ہٹادی جائے گی جن میں صورتحال میں بہتری آرہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×