احوال وطن

تین مئی کے بعد لاک ڈاؤن کی کیا صورت ہوگی؟ وزیر اعظم کا وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مشاورت

نئی دہلی: 27؍اپریل (عصر حاضر) وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں جاری کورونا وائرس کے قہر سے نمٹنے کے لیے 3؍مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔ اب چونکہ وزیر اعظم کے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کی مدت بھی ختم ہونے کے قریب ہے۔ ایسے میں تین مئی کے بعد کیا حکمت عملی ہوگی؟ اس پر وزیر اعظم نریندر مودی  نے پیر کے روز سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق، میٹنگ میں طئے ہوا کہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ہی لاک ڈاون کو آگے بڑھایا جائے گا۔ جن ریاستوں میں حالات قابو میں ہیں وہاں ضلعی سطح پر کچھ رعایتیں دی جائیں گی۔ حالانکہ، حتمی فیصلہ تین مئی تک لیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے کورونا کے قہر سے نمٹنے میں کافی فائدہ ملا ہے۔ ریاستوں کی اجتماعی کوششوں کا اثر نظر آیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس میٹنگ میں ریاستوں سے بڑے پیمانہ پر اصلاحات کی مانگ کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات کا منصوبہ بنانے کا صحیح وقت ہے۔ ریاستیں سماجی اور معاشی بہبود کے لئے منصوبے بنائیں اور اس کی رپورٹ مرکز کو بھیجیں۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، کورونا ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ریڈ زون اور گرین زون کو زیادہ سے زیادہ نشاندہی کر کے اس سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حالات کچھ حد تک معمول پر آ سکیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریڈ زون میں پوری پابندی کے ساتھ لاک ڈاون جاری رہ سکتا ہے۔ ایلو زون میں کچھ چھوٹ دی جا سکتی ہے۔ وہیں، گرین زون میں پوری طرح سے پابندی ہٹ جائے گی۔ لیکن سماجی دوری کے ضابطے فی الحال نافذ رہیں گے۔

یہاں یہ تذکرہ بھی ضروری ہے کہ مرکزی وزارت صحت نے الگ الگ ضلعوں کو زون کے حساب سے بانٹا ہے۔ ابھی تقریبا 170 سے زیادہ اضلاع ریڈ زون میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ معیشت کو لے کر ٹینشن نہ لیں۔ ہماری معیشت اچھی ہے۔ لیکن ہمیں ایک پالیسی تیار کرنی ہو گی جس پر ریاستی حکومت کو تفصیل سے کام کرنا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×