احوال وطن

دہلی این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی: 12؍اپریل (عصر حاضر) دارالحکومت دہلی اور این سی آر کے متعدد علاقوں میں اتوار کی شام 5:50 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 کی شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز علاقے مشرقی دہلی اور یوپی کی سرحد تھی۔ جیسے ہی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے کافی لوگ جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں بند تھے باہر نکل گئے کافی لوگ اپنی بالکنی میں پہنچ گئے تو وہیں کچھ لوگ اپنے گھروں میں رہے۔ کیونکہ زلزلے کی شدت کافی کم ہے اس وجہ سے کسی طرح کے نقصان کی خبر نہیں ہے۔

راجدھانی دہلی اور قرب وجوار کے علاقے یعنی این سی آر کو زلزلوں کے لحاظ سے کافی حساس علاقہ مانا جاتا ہے اور یہ علاقہ ایک ایسے ذہن میں آتا ہے جو زلزلوں کے لیے حساس ہے حالانکہ ابھی تک اس علاقے میں بہت زیادہ ہے شدت کے زلزلے نہیں آئے ہیں۔ اگر ماضی کی بات کی جائے تو 1960 میں یہاں پر6.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں میں 200 سے زیادہ گھروں کو نقصان ہوا تھا اور بتایا جاتا ہے کہ اس زلزلے کی وجہ  سے قطب مینار کا اوپری حصہ بھی گر گیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×