احوال وطن

مولانا سعد کاندھلوی نے داخل کیا نوٹس کا جواب

نئی دہلی: 4؍اپریل (اے این آئی) عالمی امیر مولانا محمد سعد کاندھلوی جو ان دنوں دہلی کے بستی نظام الدین میں واقع تبلیغی مرکز میں منعقدہ اجتماع کے حوالے سے سرخیوں میں ہے۔  ان کے وکیل نے ہفتہ کے روز پولیس کے نوٹس کا جواب دیا۔ انہوں نے مطلوبہ دستاویزات پیش کرنے کے لئے وقت مانگا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دفتر اور محکمہ بند ہے۔

پولیس نے تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا سعد کاندھلوی سمیت 7 افراد کو نوٹس جاری کیا تھا اور ان کے خلاف لاک ڈاؤن  احکامات کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کرتے ہوئے مذہبی پروگرام کے انعقاد کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی۔

واضح رہے کہ ایل جی کی ہدایت پر دہلی پولیس نے مولانا سعد کاندھلوی سمیت 7؍افراد پر حال ہی میں نظام الدین مرکز میں غیر ملکی اور ملکی باشندوں کے قیام اور کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ کے الزام عائد ہونے کے بعد مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

Related Articles

One Comment

  1. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید کہ مزاج بخیر ہیں حضرت سعد صاحب دامت برکاتہم کو اپنا موقف اور وضاحت از خود ویڈیو کے ذریعے شائع کرنا چاہیے اور سامنے آنا چاہیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×