احوال وطن

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پچھلے بارہ دنوں کے دوران دس مرتبہ اضافہ

نئی دہلی: ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور عوام بری طرح پریشان ہیں۔ ہندوستانی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یکم اپریل کو قیمتوں میں استحکام رکھنے کے بعد آج ہفتہ 2 اپریل کو پٹرول اور ڈیزل دونوں کے داموں میں 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔

ہندوستانی پٹرولیم مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی ایل) کے تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق، قومی راجدھانی دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 102.61 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت 93.87 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل 31 مارچ کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ 12 میں 10ویں مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔

اگر ملک کے چار اہم شہروں پر نظر ڈالیں تو تو ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل سب سے مہنگے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اہم شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کے دام!

دہلی میں پٹرول – 102.61 روپے فی لیٹر، ڈیزل – 93.87 روپے فی لیٹر

ممبئی میں پٹرول – 117.57 روپے فی لیٹر، ڈیزل – 101.79 روپے فی لیٹر

حیدرآباد میں پٹرول 116.33 روپے فی لیٹر ، ڈیزل 102.45 – روپے فی لیٹر

چنئی میں پٹرول – 108.21 روپے فی لیٹر، ڈیزل 108.21 روپے فی لیٹر

کولکاتا میں پٹرول – 112.19 روپے فی لیٹر، ڈیزل 97.02 روپے فی لیٹر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×