احوال وطن

دہلی میں تشدد کی افواہ سے پھیلی سنسنی، پولیس نے کہا افواہوں پر دھیان نہ دیں

نئی دہلی: یکم/مارچ (ذرائع) شمال مشرقی دہلی میں ہوئے حالیہ پر تشدد واقعات سے لوگ ابھی تک خوف و ہراس کے ماحول میں ہے اسی بیچ اتوار کی شام دارالحکومت کے چار اضلاع اور ان کے آس پاس کے علاقوں میں تشدد کی افواہ پھیلنے سے لوگوں میں افراتفری مچ گئی ، جس کے بعد دہلی پولیس کو واضح کرنا پڑا کہ حالات پرامن ہیں۔ اس دوران تشدد کی افواہوں کے پیش نظر سیکورٹی وجوہات سے ڈی ایم آر سی نے اپنے کچھ میٹرو اسٹیشنوں کو بند کر دیا۔ اگرچہ کچھ دیر بعد سبھی اسٹیشنوں کو کھول دیا گیا۔
دہلی کے دوارکا ، روہنی ، مغربی اور جنوب مشرقی علاقوں اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں تشدد کی افواہیں اڑائی گئی ہیں ۔ مغربی دہلی کے ڈپٹی کمشنر دیپک پروہت نے بھی ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ افواہ سب سے بڑا دشمن ہے۔ ایک افواہ پھیل رہی ہے کہ مغربی دہلی کے كھيالا ۔ رگھوبير نگر میں کشیدگی پھیل گئی ہے ۔ لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ سبھی لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ پرسکون رہیں ، ماحول پوری طرح پرسکون ہے۔

https://t.co/IkdiO9MzDB

ڈی ایم آر سی نے ٹویٹ کرکے اطلاع دی کہ تلک نگر ، ناگلوئی ، سورج مل اسٹیڈیم ، بدرپور، تغلق آباد ، اتم نگر ویسٹ اور نوادہ میٹرو اسٹیشن کے انٹری اور ایگزٹ کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں ۔ تاہم 15 منٹ بعد ہی ڈی ایم آر سی نے ایک اور ٹویٹ کیا کہ تمام میٹرو اسٹیشن کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں ۔ خدمات بحال کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×