احوال وطن

اومیکران: مرکزی حکومت نے بین الاقوامی مسافرین کے لیے جاری کی نئی ہدایات

نئی دہلی: 30؍نومبر (عصرحاضر) کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکران کی جاری تشویش کے درمیان مرکزی سرکار نے بین الاقوامی مسافروں کیلئے نئی گائیڈلائنس جاری کی ہیں ۔ اس کے تحت مسافر کو ائیر سویدھا پورٹل پر خود کی جانکاری دینی ہوگی ۔ نئی گائیڈلائنس میں ‘ایٹ رسک’ یا جوکھم والے ممالک سے آنے والے مسافروں کے انتظار کرنے کیلئے الگ جگہ تیار کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔ کرناٹک ، مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں نے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں ۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق مرکز کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق بورڈنگ سے پہلے ایئر سویدھا پورٹل پر سیلف ڈکلریشن فارم بھرنا ہوگا ۔ اس پورٹل پر گزشتہ 14 دنوں میں ہندوستان آئے بین الاقوامی مسافروں کی جانکاری ہوتی ہے ۔ نئی گائیڈلائنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایئرلائنس کو فلائٹ کے تقریبا پانچ فیصد مسافروں کی جانچ کیلئے مناسب کارروائی کرنی ہوگی ۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہر ایئر پورٹ پر ‘ایٹ رسک’ ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے مناسب سہولیات کے ساتھ الگ ہولڈنگ ایریا ( جہاں مسافر آر ٹی ۔ پی سی آر جانچ کے نتیجوں کا انتظار کریں گے ) کی حدبندی کی جاسکتی ہے ۔ یہ یقینی بناتے ہوئے کہ بھیڑ سے بچ کر کورونا پروٹوکال پر سختی سے عمل کیا جاسکتا ہے ۔ سرکار نے کہا ہے کہ ضرورت کے حساب سے سبھی ہوائی اڈوں پر اضافی آر ٹی ۔ پی سی آر سہولیات تیار کی جاسکتی ہیں ۔
ایجنسی سے بات چیت میں جی ایم آر کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں نئی گائیڈلائنس کے بارے میں جانکاری ہے اور ہم نئی گائیڈلائنس اور مسافروں کی سہولیات کو دھیان میں رکھ کر وقت پر ضروری انتظامات کے ساتھ تیار رہیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ وبا کی پچھلی لہروں کے دوران بھی ہم نے اس طرح کے انتظامات کئے گئے تھے ۔ ہم ٹرمنل کے اندر مسافروں کے ٹھہرنے کے وران کورونا پروٹوکال پر عمل کو یقینی بنائے رکھیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×