احوال وطن

ہندوستانی عازمینِ حج کے لیے بڑی خوشخبری‘ آن لائن درخواستیں وصول کرنے کا عمل شروع

نئی دہلی: یکم؍نومبر (عصرحاضر) حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ حج 2022 کا اعلان کردیا گیا ہے۔ آج یکم نومبر سے حج کے لئے آن لائن درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔ حج کے لئے درخواست جمع کئے جانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 رکھی گئی ہے۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج پریس کانفرنس کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حج کا عمل 100 فیصد ڈیجیٹل/ آن لائن ہوگا۔ حج موبائل ایپ کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

مختار عباس نقوی نے بتایا کہ حج کے لئے درخواستیں، آن لائن اور جدید سہولیات سے آراستہ ’حج موبائل ایپ‘ کے ذریعہ بھی کی جاسکتی ہیں۔ اس بار ملک میں تیار کئے گئے سامان کے ساتھ عازمین حج ضروری حج سفر پرجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ غیر محرم خواتین بڑی تعداد میں اس بار حج کے لئے جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ بار درخواست دینے والی تین ہزار خواتین، اور اس بار درخواست دینے والی غیر محرم خواتین حج پر جائیں گی۔

اس سے قبل چادر، تکیے، تولیہ، چھتری اور دیگر سامان عازمین حج سعودی عرب میں غیر ملکی کرنسی میں خریدتے تھے۔ ہندوستان میں یہ سامان تقریباً 50 فیصد کم قیمتوں پرملیں گے۔ وہیں اس سے غیر ملکی اور’ووکل فارلوکل‘ کو فروغ ملے گا۔ یہ سبھی سامان عازمین حج کو ان کے مقررہ امبارکیشن پوائنٹس پر دیئے جائیں گے۔ عازمین حج کے خواہشمند لوگوں کے سلیکشن عمل کورونا ویکسین کے دونوں ڈوز لئے جانے اور ہندوستان – سعودی عرب کی حکومتوں کے ذریعہ حج 2022 کے وقت طے کئے جانے والے کورونا پروٹوکول، قواعد وضوابط اور پیرامیٹرز کے تحت ہوگی۔
حج 2022 کے لئے 21 کی جگہ 10 امبارکیشن پوائنٹس طے کئے گئے ہیں، جن میں احمدآباد، بنگلورو، کوچی، دہلی، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکاتا، لکھنو، ممبئی اور سری نگر شامل ہیں۔  سبھی عازمین حج کو ’ای مسیحا‘ ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ، (طبی سہولیات والا ڈیجیٹل کارڈ)، مکہ- مدینہ میں ٹھہرنے کی بلڈنگ/ ٹرانسپورٹیشن کی جانکاری ہندوستان میں ہی دینے والی ’ای-لگیج ٹیگنگ‘ کی سہولت بھی دی جائے گی۔ ہندوستان اور سعودی عرب میں حج 2022 کے لئے حج پر جانے والے لوگوں کے لئے کورونا پروٹوکول اور ہیلتھ اور ہائجین سے متعلق خصوصی ٹریننگ کا نظم کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×