احوال وطن

سپریم کورٹ میں 16؍ماہ کے وقفے کے بعد وکلاء کی چہل پہل شروع ہوگی، یکم ستمبر سے ہوگا فزیکل سماعت کا آغاز

نئی دہلی: 29؍اگست (عصرحاضر) سپریم کورٹ میں یکم ستمبر سے عدالت عظمیٰ میں ورچوول کے ساتھ ساتھ فزیکل سماعت بھی شروع ہوجائے گی۔

سپریم کورٹ میں تقریباً 16 مہینہ کے وقفہ کے بعد ایک بار پھر مدعا علیہان اور وکلا کی چہل پہل شروع ہوجائے گی کیونکہ یکم ستمبر سے عدالت عظمیٰ میں ورچوول کے ساتھ ساتھ فزیکل سماعت بھی شروع ہوجائے گی۔

عدالت عظمیٰ نے اتوار کو معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس پی او) نوٹیفائی کیا ہے جس کے مطابق یکم ستمبر سے نان مسلینیس ڈے یعنی منگل، بدھ اور جمعرات کو ورچوول کے ساتھ ساتھ فزیکل سماعت ہوگی جب کہ مسلینیس ڈے (پیر اور جمعہ) کو ورچوول سماعت ہی ہوگی۔

ایس او پی کے مطابق کورونا کی گائڈلائنس پر عمل درآمد کے دمیان منگل سے جمعرات تک ہائی برڈ متبادل کا استعمال ہوگا۔

معاملے میں فریقین کی تعداد کے ساتھ ساتھ کورٹ روم کی محدود گنجائش کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ بینچ فیصلہ کرسکتی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتہ ایک معاملے کی سماعت کے دوران بھارت کے چیف جسٹس (سی جے آئی) این وی رمن نے ہفتے دس دنوں میں فزیکل سماعت کے اشارے دیئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×