احوال وطن

ملک بھر میں 21؍جون سے ٹیکہ کاری مہم کی تیاری زوروں پر، مرکزی حکومت نے جاری کی نئی گائد لائن

نئی دہلی: 9؍جون (عصرحاضر) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز پورے ملک کو 21 جون سے مفت کورونا ویکسین دینے کے اعلان کے بعد اسے نافذ کرنے کی تیاری زوروں پر ہے۔ قومی ٹیکہ کاری پالیسی میں تبدیلی کے بعد حکومت نے اب اس کے لیے ٹیکہ تقسیم کی گائیڈلائنس بھی جاری کر دی ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق 21 جون سے شروع ہونے والی ٹیکہ کاری مہم میں آبادی اور بیماری کی بنیاد پر لوگوں کی ٹیکہ ہوگی۔ اس طرح جن ریاستوں کی آبادی زیادہ ہے، انھیں زیادہ تعداد میں ویکسین کی فراہمی کی جائے گی۔ گویا کہ کم آبادی والی ریاستوں کو فی الحال کم ویکسین میں ہی کام چلانا ہوگا۔

دراصل مرکزی حکومت نے ملک کی آبادی کے توازن کی بنیاد پر ٹیکہ کاری کا فیصلہ لیا ہے کیونکہ جہاں آبادی زیادہ ہے وہاں انفیکشن کے زیادہ اور جلد پھیلنے کا خطرہ ہے۔ ایسے میں ویکسین تقسیم کیے جانے کی گائیڈلائنس کے مطابق آبادی کی بنیاد پر اتر پردیش، مہاراشٹر، بہار، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، راجستھان، کرناٹک، گجرات، آندھرا پردیش وغیرہ ریاستوں کو فائدہ ملے گا اور انھیں دیگر ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ ویکسین کی فراہم ہوگی۔

قومی ٹیکہ کاری کی نئی گائیڈلائنس کے کچھ اہم نکات:

مرکزی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو آبادی، بیماری کے پھیلاؤ اور ٹیکہ کاری کی رفتار جیسے پیمانوں کی بنیاد پر مفت ویکسین مہیا کرائے گی۔

مرکز ملک کے ٹیکہ مینوفیکچرر سے ویکسین پروڈکشن کا 75 فیصد خریدے گی۔ یہ ٹیکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو مختلف بنیادوں پر مفت دستیاب کرائے جائیں گے۔

ملک کے ٹیکہ مینوفیکچررس کو براہ راست پرائیویٹ اسپتالوں کو ویکسین دستیاب کرانے کا اختیار ہوگا، جو ان کے ماہانہ پروڈکشن کا 25 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ ویکسین کی خوراک سرکاری ٹیکہ کاری مراکز کے ذریعہ سے سبھی شہریوں کو مفت دی جائے گی۔

سبھی سرکاری اور نجی ٹیکہ کاری مراکز اپنے یہاں رجسٹریشن سہولت فراہم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×