احوال وطن

شاہین باغ مظاہرین پر سماعت 23؍مارچ تک ملتوی‘ سپریم کورٹ نے کہا کہ ماحول ابھی سازگار نہیں ہے

نئی دہلی: 26؍فروری (ذرائع) دہلی کے شاہین باغ مظاہرین کو ہٹانے کے لئے درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت 23؍مارچ تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ شاہین باغ میں جاری مظاہرے سے متعلق درخواست کی سماعت کے لئے کوئی سازگار ماحول نہیں ہے۔ اس کیس کی سماعت جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف پر مشتمل بینچ کررہی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ، ‘ہم اس پٹیشن کے دائرہ کار کو بڑھانے نہیں جا رہے ہیں۔ ہم صرف اس علاقے میں ہونے والے احتجاج کے متعلق امور کی سماعت کرینگے۔ کورٹ نے کہا کہ عدالت نے مصالحت کاروں کو مقرر کیا تھا جس کے بعد مصالحت کاروں نے اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔ عدالت ان رپورٹس کا جائزہ لے رہی ہے۔

وہیں دہلی میں تشدد کے واقعات پر سپریم کورٹ نے دہلی پولیس پر برہمی کا اظہارکیا ۔ سپریم کورٹ میں شاہین باغ کیس کی سماعت کے دوران ، بنچ نے شمال مشرقی دہلی میں جاری تشدد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ – "مسئلہ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور ان کی آزادی کی کمی کا ہے۔ اگر پولیس مکمل طور پر کام کرتی ہے تو قانون کے مطابق ، ان میں سے بہت سے مسائل پیش نہیں آئیں گے۔ ” سپریم کورٹ نے کہا کہ "اگر کوئی اشتعال انگیز ریمارکس کرتاہے تو ، پولیس کارروائی کرے گی ۔

عدالت نے کہا کہ موجودہ درخواست میں دہلی میں تشدد کے معاملے کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس موضوع پر ایک علیحدہ پٹیشن دائر کی جاسکتی ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ دہلی ہائی کورٹ نے پہلے ہی اس معاملے میں پولیس کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×