ریاست و ملک

دہلی میں یومِ جمہوریہ پر ایک طرف لڑاکا طیارہ کی طاقت تو دوسری طرف کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ ہوگی

نئی دہلی: 23؍مارچ (عصرحاضر) یوم جمہوریہ کی پریڈ 2021 میں پر پہلی بار رافیل لڑاکا طیارے شریک ہوں گے۔ آئی اے ایف کے ترجمان ونگ کمانڈر اندرانل نندی نے کہا ، “نئی دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ 2021 میں کل 42 ہوائی جہاز اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

اسی دن قومی راجدھانی دہلی کے اندر ٹریکٹر پریڈ نکالنے کے لیے پرعزم کسانوں کے لیے راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ دہلی کی سرحدوں پر متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف تحریک چلا رہے کسانوں اور پولس کے درمیان آج ہوئی میٹنگ میں اس بات پر اتفاق ہوگیا کہ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پریڈ کسان دہلی میں نکال سکتے ہیں۔ اس سے قبل دہلی پولس اس بات کے لیے رضامند نہیں تھی اور اس نے کہا تھا کہ دہلی کی سرحدوں پر وہ بلاجھجک ٹریکٹر پریڈ کریں، لیکن دہلی میں داخل نہ ہوں۔ لیکن کسانوں کے عزائم کو دیکھتے ہوئے آج ہوئی میٹنگ کے دوران دہلی پولس نے اپنی رضامندی ظاہر کر دی۔

کسان لیڈروں اور پولس کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد سوراج انڈیا کے سربراہ یوگیندر یادو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’26 جنوری کو کسان اس ملک میں پہلی بار ’یوم جمہوریہ پریڈ‘ کرے گا۔ پانچ دور کی میٹنگ کے بعد ان ساری باتوں پر اتفاق قائم ہو گیا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’سبھی بیریکیڈ کھلیں گے، ہم دہلی کے اندر جائیں گے اور مارچ کریں گے۔ راستے کے بارے میں موٹے طور پر اتفاق بن گیا ہے، جس پر آج رات آخری فیصلہ ہو جائے گا۔‘‘

یوگیندر یادو نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’26 جنوری کو ہم اپنے دل کا جذبہ ظاہر کرنے کے لیے راجدھانی کے اندر جائیں گے۔ اس یوم جمہوریہ پر ایک ایسی تاریخی کسان پریڈ ہوگی، جیسی اس ملک نے کبھی نہیں دیکھی۔ یہ پرامن پریڈ ہوگی اور اس پریڈ سے ملک کی یوم جمہوریہ پریڈ پر یا اس ملک کی سیکورٹی و آن بان شان پر کوئی داغ نہیں لگے گا۔‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×