احوال وطن

نئے سال میں مرکزی حکومت کے نئے ارادے‘ تنخواہوں میں کمی کا اشارہ‘ خانگی ملازمین کو ہوسکتی ہے پریشانی

نئی دہلی: 30؍دسمبر (عصرحاضر) نئے سال کے آغاز کے قبل مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ضوابط کے مطابق پرائیویٹ ملازمین کے ماہانہ یافت میں کمی ہوسکتی ہے۔ مرکزی حکومت نئے کمپنسیشن اصول کو اپریل 2021 سے نافذ کر دیا جائے گا جس کے بعد آپ کی ٹیک ہوم تنخواہ کم ہو جائے گی۔ نئی تنخواہ کے قواعد کے تحت ملازمین کی سیلری اسٹرکچر میں تبدیلی کرنی ہوگی۔ منی کنٹرول کی خبر کے مطابق نئے قواعد کے تحت کمپنیوں کے ذریعے ملازمین کو دئے جانے والے پیمنٹ اسٹرکچر میں تبدیلی ہوگی۔ عام طور پر ان کمہنیوں میں نان۔الاؤنس  حصہ کم ہوتا ہے۔ کچھ معاملوں میں تو یہ 50 فیصدی سے بیحد کم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ملازمین کی گریجویٹی  اور پروویڈینڈٹ فنڈ  کونٹریبیوشن میں اضافہ ہوگا۔ حالانکہ ہاتھ میں آنے والی تنخواہ کم ہو جائے گی۔ اس وقت زیادہ تر کمپنیوں میں بیسک تنخواہ کے مقابلے الاؤنس کمپونینٹ زیادہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مرکزی حکومت کے نئے اصول کے نافذ ہونے کے بعد پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین پر سب سے زیادہ اثر پڑے گا۔
آپ کو بتادیں کہ ایک طرف نئے اصول سے ریٹائرمنٹ کے بعد آپ کو کافی فائدہ ملے گا۔ وہیں دوسری طرف ان ہینڈ سیلری کم ہونے سے آپ کی موجودہ فائنینشیل پلاننگ خراب ہو سکتی ہیں۔ اس کا اثر آپ کے گھریلو حرچ، انویسٹیمنٹ اور ای ایم آئی پر بھی دیکھنے کو ملے گا۔

اس وقت دیکھا گیا ہے کہ تنخواہ کلاس کا چالیس فیصدی حصہ ای ایم آئی چکانے میں ہی چلا جاتا ہے۔ میٹرو سٹی میں لوگ ہوم، کار اور پرسنل لون لیکر اپنی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں تو ایسے میں ہاتھ میں آنے والی تنخواہ کم ہونے سے کافی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا پڑتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×