احوال وطن

دہلی کی ایک عدالت نے تبلیغی جماعت کے 14؍ممالک سے تعلق رکھنے والے 36 اراکین کو تمام الزامات سے کیا بری

نئی دہلی: 15؍دسمبر (عصر حاضر) دہلی کی ایک عدالت نے منگل کو ملک میں COVID-19  کے بعد جاری کردہ سرکاری ہدایات سے  غفلت برتنے اور تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنے کے بعد عائد کردہ تمام الزامات سے 36 غیر ملکیوں کو بری کردیا۔ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ارون کمار گرگ نے 14 ممالک کے غیر ملکیوں کو تمام الزامات سے بری کردیا۔

عدالت نے 24 اگست کو غیر ملکیوں کے خلاف دفعہ 188 (سرکاری ملازمین کے ذریعہ نافذ کردہ حکم نامے کی نافرمانی) ، 269 (بیماریوں کے انفیکشن کو خطرناک طور پر پھیلانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے) کے تحت الزامات عائد کیے تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×