احوال وطن

لو جہاد پر قانون سازی سے بے روزگاری اور پسماندگی ختم ہو تو ہمیں کوئی دشواری نہیں: ڈگ وجئے سنگھ

بھوپال: یکم؍دسمبر (عصر حاضر) مدھیہ پردیش میں لو جہاد پر قانون سازی کو لیکر چل رہی قیاس آرائیوں کے درمیان ایم پی کے سابق وزیر اعلی ڈگ وجئے سنگھ نے ’لو جہاد‘ کے سلسلے میں کہا ہے کہ اگر اس سے بے روزگاری، پسماندگی اور غریبی ختم ہوجائے تو ہمیں کوئی پریشانی نہیں۔ ڈگ وجئے سنگھ نے ایک نجی پروگرام میں بھوپال سے پنا جاتے وقت کل رات دموہ میں بی جے پی حکومت پر اہم مسئلوں سے توجہ بھٹکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آج جو مسئلے ہیں، حکومت ان پر کیوں توجہ نہیں دے رہی ہے۔
ڈگ وجئے سنگھ نے کورونا مدھیہ پردیش میں لوگوں پر ہونے والے ویکسین کے ٹیسٹ پر کہا کہ اس میں پروٹوکول پر عمل ہونا چاہیے۔ حکومت کو جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔ اگر کوئی منفی اثر ہوا تو ذمہ داری کس کی ہوگی۔
کسان تحریک پر انہوں نے کہا کہ کسان اپنی بنیادی سہولیات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بی جے پی کو اس پر بات چیت کرنی تھی۔ اس قانون سے بڑے لوگوں اور ملٹی نیشنل سطح کے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، اس لئے کسان تحریک کر رہے ہیں۔ اگر قانون لانے سے پہلے ہی حکومت کسانوں سے بات کر لیتی، تو یہ نوبت ہی نہیں آتی۔
ڈگ وجئے سنگھ نے ضمنی انتخابات کے نتائج کے سلسلے میں کہا کہ الیکشن کے نتائج کانگریس کی امید کے مطابق نہیں رہے۔ اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مستقبل میں ہونے والے علاقائی بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو موقع دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×